Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑ: دیگلور ناکہ علاقہ میں واچ مین کا قتل

ناندیڑ:21 نومبر۔(ورق تازہ نیوز) قدیم شہر کے مدینہ نگر میں واقع مویشیوں کے اسپتال کے احاطہ میں کل رات واچ مین کو چوروں نے گلا دباکر قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دیگلور ناکہ سے متصل مدینہ نگر میں واقع مویشیوں کے اسپتال کے واچ مین بابا راؤ گجبھارے عمر 65 سال ساکن وسرنی ناندیڑ کل جمعہ کی نصف شب اسپتال کے احاطہ میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔

اس وقت کچھ افراد چوری کی نیت سے یہاں داخل ہوئے لیکن واچ مین کو آسکی خبر ہوگئی اور انھوں نے چوروں کو روکنے کی کوشش کی اور اسی دوران چوروں نےانکار گلا دباکر قتل کر دیا۔

اس قتل کی اطلاع ملنے پر اتوارہ ڈویژن کے ڈی واے ایس پی بھورے،پی آئی نرواڑے اپنی ٹیم کے ہمراہ یہاں پہنچ گئے اور واقعہ کا پنچنامہ کرکے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔