Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑ : دہلی مرکز سے واپس آئے 8 ساتھیوں کا کیا گیاٹیسٹ : جمعہ تک رپورٹ متوقع : کسی کو بھی کورونا جیسی علامات نہیں

IMG_20190630_195052.JPG

ناندیڑ: یکم اپریل ، 2020 (ورق تازہ نیوز) آج ضلع انتظامیہ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ ناندیڑ سے نئی دہلی مرکز نظام الدین کے پروگرام میں جانے والے لوگوں کی تعداد 13 نہیں بلکہ 11 ہے۔ ان میں سے 9 کو دریافت کرلیا گیا ہے اور محکمہ صحت نے ان کے گلے کی نمی کے نمونے لے لئے ہیں۔ جبکہ ایک پونے کے اسپتال میں زیر علاج ہے اور باقی دو سے رابطی کیا جارہا ہے۔

جن لوگوں نے نظام الدین میں مذہبی اجتماع میں شرکت کی تھی ان میں سے پانچ ناندیڑ شہر اور چھ ضلع کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ باقی دو افراد کے اہل خانہ کو مطلع کردیا گیا یے . انہیں خود کو طبی جانچ کے لئے پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے.

دہلی پولیس نے ناندیڑ سے 11 افراد کے اجتماع میں شرکت کی تصدیق کی ہے اور مرکز کے دفتر سے ملی معلومات کی بنیاد پر ناندیڑ پولیس کو شرکاء کے موبائل نمبرس اور پتے فراہم کیے گئے جس کے بعد پولس نے ان سے ربط قائم کیا تو سبھی نے پولس اور محکمہ صحت کا مکمل تعاون کرتے ہوئے کورونا جانچ کیلئے اپنے اپنے نمونے دینے کیلئے خواہش ظاہر کی.

ادھر ، ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس وجئے کمار مگر نے منگل کو کہا تھاکہ مرکز سے ناندیڑ واپس آنے والے کل 13 افراد ہیں لیکن ضلع انتظامیہ نے بدھ کو کہا کہ تعداد صرف 11 ہی ہے۔

بدھ کے روز آٹھ افراد کا nasal swab test کیا گیا ان سب کو سرکاری اسپتال میں قرنطینہ کر علیحدہ کمرے میں رکھا گیا ہے۔ ان کے معائنہ کی رپورٹ جمعہ کی شام تک آجائیں گی ، جس کے بعد اگلی تشخیص کی جائے گی۔ نوڈل آفیسر اور ڈسٹرکٹ سرجن نے بتایا کہ آٹھوں کو ابھی تک کورونا انفیکشن سے متعلق سردی ، بخار ، کھانسی ، سر درد ، جیسی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔