ناندیڑ: دھابوں پر شراب کی فروخت ‘محکمہ آبکاری کی کاروائی‘مالکان سمیت 29افرادگرفتار

211

ناندیڑ:27ستمبر۔ (ورق تازہ نیوز) غیر قانونی طور پر شراب فروخت کرنے والے دھابہ مالک اوریہاں بیڑٹھ کر شراب نوشی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ہے۔ ریاستی محکمہ آبکاری نے غیر قانونی شراب فروخت کرنے والے دھابوں پر چھاپہ مار کر دھابوں کے مالکان کے ساتھ شراب پینے والے 29 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ عدالت نے انہیں ایک لاکھ 87 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

یہاں کے اسٹیٹ ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ اتل کناڈے کی رہنمائی میں ٹیموں نے ناندیڑ کے علاقے میں چارعلاقوں میں کارروائی کی۔ اس دوران انہوں نے 25 شرابیوں کو گرفتار کیا۔ عدالت نے ان شرابیوں سمیت ڈھابہ چلانے و الوں اور مالکان کو ایک لاکھ 87 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ چھاپہ اور گرفتاری 25 ستمبر کو کی گئی تھی۔ریاستی ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے ڈویڑنل ڈپٹی کمشنر پردیپ پوار کی رہنمائی میں ناندیڑ کے سپرنٹنڈنٹ اتل کناڈے نے اپنی ٹیم کے ذریعے ضلع میں بغیر لائسنس کے شراب فروخت کرنے والے ڈھابوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

اس کے بعد ٹیم نے ناندیڑ شہر کے نمسکار چوک میں ہوٹل شیواش دھابہ، تلجائی ڈھابہ، نمسکار ڈھابہ، امبائی ڈھابہ پر چھاپہ مارا۔ معلوم ہوا کہ اس ڈھابے پرگاہکوں کو سرکاری لائسنس کے بغیر شراب پینے کی اجازت دی گئی۔ جس کی بنیاد پر محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے مشترکہ مہم چلاتے ہوئے متعلقہ ڈھابوں اور ہوٹلوں کے خلاف امتناع ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے بغیر لائسنس شراب پینے والے 25 گاہکوں اور چارڈھابہ مالکان اورانھیںچلانے والوں کو گرفتار کر لیا۔26 ستمبر کو گرفتار افراد کو فرسٹ کلاس کورٹ ناندیڑ میں پیش کیا گیا تو ایک ڈھابہ مالک پر 70,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، باقی تین ڈھابہ مالکان پر 35,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 25 شرابی گاہکوں کو 500 روپے جرمانہ کیا گیا۔