ناندیڑ: 12مئی (ورق تازہ نیوز) ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کی حدود میں وشنوپوری میں گرامین پالی ٹیکنیک کے مختلف طلباءکے خلاف اپنی شناخت چھپانے اور مختلف ویب سائٹس کے ذریعے اساتذہ اورمعلمات کو پیغامات بھیجنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔پولیس انسپکٹر مسٹر اشوک گھوربنڈنے ملزم طالب علم کو گرفتار کرلیا ہے۔

وشنو پوری میں گرامین پالی ٹیکنیک کے طالب علم فیروز خان شکور خان پٹھان کی درج کرائی گئی شکایت کے مطابق کرن دتا جادھو را ناندگاوں تانڈہ کنوٹ ضلع ناندیڑ اور اویناش بالاجی کھنڈرے رج کارنر ناندیڑ نے مل کر اپنی اصل شناخت کوچھپائے رکھااور یکم ڈسمبر 2021تا 10 اپریل2022 کے درمیان گرامین پالی ٹیکنیک وشنوپوری کے سسٹم جنریشن کے ذریعے مختلف کمپنیوں کے ذریعہ فحش گالی گلوچ ‘ تصاویر اورغیرقانونی سامان گرامین پالی ٹیکنیک کے بہت سے اساتذہ، معلمات ‘کئی طلباءو طالبات کو روانہ کردیا ناندیڑدیہی پولس اسٹیشن میں ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 294، 504، 34 اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 66 (c) اور 67 کے تحت 11 مئی کو مقدمہ کااندراج کیا گیا۔ اس جرم کی تفتیش انسپکٹرمسٹر اشوک راوجی گھوربنڈصاحب کررہے ہیں۔ پولس نے ایک ملزم کوگرفتار بھی کرلیا ہے