ناندیڑ:16 مئی (ورق تازہ نیوز)دس سال کی لڑکی کو پارلے جی بسکیٹ کا پیکیٹ اور پچاس روپے کی نوٹ دے کر اسکے ساتھ فحش حرکتیں کرنے والے اور لڑکی کی والدہ کو گالی گلوچ دینے والے دو بھائیوں کو پانچویں ایڈیشنل سیشن جج شلپاتوڑ کر تین سال قیدبامشقت اور سات ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنائی ہے ۔ جرمانہ کی رقم متاثرہ لڑکی کو نقصان بھرپائی کے طورادا کرنے کاحکم جج نے دیا ہے۔شہر کے ندی کنارے بستی کے عقب میں جنگل ہے جہاں پر 26 مئی 2018ءکو صبح آٹھ بجے ایک خاتون اپنے گھرپہنچی تو انکی دس سالہ بیٹی گھر میں نہیں تھی اس بارے میں اُس نے اپنی چھوٹی بیٹی سے دریافت کیا جس پراُ س نے کہا کہ گھر کے عقب میں موجود ہے ۔
جب خاتون گھر کے عقب میں آئی تو انکے پڑوس میں رہنے والا شیخ افروز عرف گڈو شیخ حسین 25سال نوجوان اس لڑکی کے گلے میں ہاتھ ڈال کر کھڑا تھا ا س وقت نوجوان کے ہاتھ میں پارلے جی بسکیٹ کا پیکیٹ اور پچاس روپے کی نوٹ تھی ۔اس بارے میں خاتون نے افروز کے بھائی شیخ چاند سے بات کی لیکن اُس نے بھی فحش گالی گلوچ کی اور بھائی کو بُرا بھلا کہنے پر غصہ ہوگیا ۔
اس کے بعد خاتون نے بیٹی کو گھرلے جاکرتمام باتیں پوچھی تو اُس نے کہا کہ افروز نے اسے جنگل میں چلنے کیلئے کہا تھا اور وہاں پر پارٹی کریں گے اس کے علاوہ وہ فحش حرکتیں بھی کررہا تھا اس کے بعد دیہی پولس اسٹیشن میں دونوں بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ۔عدالت میں آٹھ گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے ۔جج توڑکرنے شیخ افروز عرف گڈو شیخ حسین کوپوسکا ایکٹ کی دفعہ 8 اور 12کے تحت تین سال قید بامشقت او ر چار ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنائی ۔شیخ چاند کو دفعہ 294کے تحت تین ہزار جرمانہ عائد کیا ۔ اس مقدمہ میں سرکاری وکیل کی حیثیت سے ایڈوکیٹ سنجے لاٹھکر نے پیروی کی.