ناندیڑ: خوفناک حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ٹپر کے نیچے پھنس گیا

932

ناندیڑ:7 ۔جنوری (ورق تاز ہ نیوز) ہفتہ کی دوپہر سڈکو علاقے کے رماتا چوک پر ایک ٹپر نے ایک دو پہیہ گاڑی کو ٹکر مار دی۔ اس خوفناک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ٹپر کے نیچے پھنس گیا۔ شہریوں اور پولیس کی مدد سے انہیں ٹپر کے نیچے جیک لگا کر باہر نکالا گیا۔ خوش قسمتی سے وہ بچ گیا۔ لیکن شدید چوٹوں کی وجہ سے اسے علاج کے لیے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ہفتہ کو دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب دو پہیہ گاڑی نمبرMH 26- VS-3741نے مخالف سمت سے آنے والے ہائیوا ٹپر MH20EG- 9062سے ٹکرا گئی۔ اس میں رنگ راو موروتاراو پوئیڈ ساکن ناگولی عمر 45 سال ٹو وہیلر کے ساتھ ٹپر کے نیچے پھنس گیا۔ جس کی وجہ سے سے بچانے کی کوشش شرو ع ہوگئی۔بالآخر شہریوں اور پولیس کی مدد سے ٹپر کے انجن کو جیک کرکے زخمی پوئیڈ کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ جس سے اس کی جان بچ گئی۔ حادثہ ہوتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی۔

جس کی وجہ سے کچھ وقت کیلئے ناندیڑ۔عثمان نگر سڑک پر ٹریفک بلاک رہی۔ پولیس انسپکٹر اشوکگھوربنڈ ساتھیوں کے ہمراہ ٹریفک کو کم کرنے میں مدد کی اور دو ایمبولینس جاسکے ا سطرح کاراستہ کھلا کرکے دیاگیا۔ زخمی کو نکالنے کے بعد ٹپردیہی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس انسپکٹر گھوربنڈ نے بتایا کہ دیہی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے۔