ناندیڑ: حیدرآباد میں خاتون ڈاکٹر کی عصمت ریزی و قتل‘ خاطیوں کو سزائے موت دینے”نِفا“ کامطالبہ

9

ناندیڑ:30نومبر (ورق تازہ نیوز)حیدرآباد میں وٹرنری ڈاکٹر پرینکا کی عصمت ریزی اور پھر قتل کی سنگین واردات سے سارے ملک میں اس واقعہ کی مذمت کی جارہی ہے ۔

اس واقعہ کی ”نفا“تنظیم نے بھی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور خاتون ڈاکٹرکو زندہ جلاکر قتل کرنے والے خاطیوں کو سزائے موت دین کامطالبہ آج نفا نے صدرجمہوریہ کو ضلع کلکٹر کے معرفت دئےے گئے میمورنڈم کے ذریعہ کیا ہے ۔

تیلنگانہ ریاست کے وزیر داخلہ کے بیان کی بھی نفا نے مذمت کی ہے کیونکہ انھوں نے متوفی ڈاکٹر پرہی شک و شبہہ ظاہر کیا ہے۔ نفا تنظیم نے ا س واقعہ میں ملوث تمام خاطیوں کو سزائے عمر قیددینے کامطالبہ میمورنڈم میںکیا ہے ۔

اس موقع پر مہاراشٹر پردیش صدر ڈاکٹربھرت جیٹھوانی ’سونو بابانی ‘ ضلع صدر بھاسکرڈوئی بڑے ‘امیت پاٹل بٹ موگریکر ‘سسمیتا بھورگے ‘گوئند انبورے وغیرہ ورکرس موجود تھے۔