ناندیڑ حلقہ جنوب سے ایم آئی ایم نے کانگریس کے موجودہ کارپوریٹر صابر چاؤش کو امیدواری دی

43

ناندیڑ: 4 اکتوبر: (ورق تازہ نیوز) ناندیڑ اسمبلی حلقہ (جنوب) سے آج ایم آئی ایم نے کانگریس کے موجودہ کارپوریٹر صابر چاؤش کو امیدواری دے دی. آج صابر چاؤش کو ایم آئی ایم دفتر میں محمد جابر , فیروز لالہ اور سید معین کوموجودگی میں پارٹی کا بی فارم دیا گیا.

واضح ریے کہ صابر چاوس کانگریس سے ناندیڑ کے گنج علاقہ کے موجودہ کارپوریٹر ہے اور انھوں نے کانگریس پارٹی سے ناندیڑ حلقہ جنوب کیلئے ٹکٹ مانگا تھا. لیکن کل ہی کانگریس نے ناندیڑ جنوب سے کسی بھی مسلم کو ٹکٹ نہ دیتے ہوئے مراٹھا سماج کے موہن ہنبرڈے کو ٹکٹ دے دیا جس کے بعد مسلم کانگریسی ورکرس میں ناراضگی کی لہر دوڑ گئی. اور آج صابر چاؤس نے کانگریس کو الوداع کہتے ہوئے مجلس کا دامن تھاما اور انہیں مجلس نے ٹکٹ دے دیا.

صابر چاوس آج ہی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے

عوام میں ابھی بھی بحث جاری ہے کہ کانگریس پارٹی قائد اشوک راوچوہان نے کسی بھی مسلم خواہشمند امیدوارکو ٹکٹ نہیں د یا ہے۔جبکہ سابق میئر عبدالستار ‘شمیم عبداللہ ‘سلام چاول والا اور صابرچاوس(کارپوریٹر) نے اس حلقہ سے ٹکٹ مانگاتھا ۔

Leave a comment