بھوکر:9فروری ۔(ورق تازہ نیوز)یہاں کے ریلوے گیٹ تا مدکھیڑ جانیوالی شاہراہ پر دھن راج پاٹ کے شٹر کے دوکان میںجاری جوے کے اڈہ پر پولس نے اچانک چھاپہ مار کر 32ہزار روپیوں کا مال ضبط کیا ہے اوتین افراد پولس کے ہاتھ لگے ہیں جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

پولس نے یہ کاروائی گزشتہ دوپہرساڑھے چاربجے انجام دی ۔ ریلوے گیٹ تامدکھیڑ کی سمت جانیوالی سڑک پر دھن راج پاٹل کی شٹر کی دوکان ہے ۔جہاں پر ملن ‘ کلیان و ٹائم بازار نامی مٹکہ و جواکھیلاجارہاتھا ۔ جس کی اطلاع بھوکر پولس کو ملی۔جس کی بناءپر پولس کانسٹیبل نامدیوجادھو ‘نے اس مقام پرچھاپہ مارا ۔مٹکہ چلانے والا شیخ ایوب شیخ عاصم‘ شکیل انصاری رفیق انصاری‘ ہنمنت پاٹل اور دھن راج پاٹل اس مقام پر جوے کااڈہ چلارہے تھے ۔پولس نے تین ملزمین کوگرفتار کرلیا جبکہ ہنمنت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ بھوکر پولس نے جادھو کی شکایت پر مقدمہ درج کیا ہے۔