ناندیڑ:15مارچ ( ورق تازہ نیوز) اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین کشور سوامی نے آج 15مارچ کو صبح گیارہ بجے ایڈیشنل کمشنر گریش کدم کی خصوصی موجودگی میں اجلاس ہال میں تمام زونل افسران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر چیئرمین کشور سوامی نے تمام زونل افسران سے اُنہیں دیئے گئے ٹیکس وصولی کے ہدف اور وصول شدہ ٹیکس کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ ٹیکس وصولی میں کافی کمی ہونے کا علم ہونے پرچیئرمین نے وصولی میں اضافہ کی ہدایت دی۔

علاوہ ازیں سرکاری وصولی کی معلومات بھی حاصل کی۔ متعلقہ دفاتر پر وصولی کے لیے جانے اور سینئر افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے ٹیکس وصولی میں اضافہ کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔ جائزہ اجلاس میں کمشنر کشور سوامی نے اہم راستوں اور فٹ پاتھ پر کھلی جگہ و صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت دی۔ سبزیوں اور پھلوں کی فروخت کرنے والوں کی جگہ پر مارکننگ کرنے کی ہدایت دی اور عام شہریان کو آمدورفت میں کسی قسم کی تکلیف نہ ہو، اس کا خاص دھیان رکھنے کی ہدایت دی۔ تمام زونل دفاتر میں برسرخدمت وصولی کلرک وسپروائزر ایک مقام پر کتنے دن سے کام کررہے ہیں اس کی معلومات دینے اور زیادہ دنوں سے ایک ہی علاقہ یا زون دفتر میں کام کرنے والوں کو دیگر زون دفتر میں تبادلہ کرنے کی ہدایت دی۔

آنے والے ایام میں گڈی پاڑوا، ہولی، رمضان عید جیسے اہم تہواروں کے پیش نظر صاف صفائی کرنے اور اس میں تاخیر و لاپرواہی نہ ہونے دینے کے علاوہ نالیوں کی خصوصی طور پر صفائی کرنے کی ہدایت دی۔ ضرورت پڑنے پر اضافی گاڑیوں کا استعمال کرنے اور تمام زونل دفاتر کو اپنے حدود میں گاڑی پارکنگ کے لیے دو تین دن میں جگہیں تجویز کرنے کا حکم دیا۔ کسی بھی کام میں رُکاوٹ پیش آنے پر تحریری معلومات دینے اور اچھی طرح سے کام کرنے کی ہدایت دی اور اس بات کا تیقن دیا کہ وہ ساتھ کھڑے ہیں۔ جائزہ اجلاس میں زون آفیسر ڈاکٹر مرزا فرحت اللہ بیگ، رمیش چورے، ڈاکٹر رئیس الدین، راون سونسڑے، اویناش اٹکورے و دیگر موجود تھے۔ زون آفیسر سنجے جادھو جائزہ اجلاس میں غیر حاضر تھے۔ زون آفس 1 کے سنتوش جنتورکر و محکمہ ٹیکس کے دتاتریے پاٹل موجود تھے۔