ناندیڑ:13نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہر کے دیگلورناکہ علاقہ میں کل احتجاجی دھرنادیاگیاتھا جس کے بعد کچھ اشرار نے برکت کامپلکس اورشہر کے دیگر مقامات پرسنگباری کی۔

جس میں کئی پولس افسران و ملازمین زخمی بھی ہوئے اور کچھ نوجوان بھی پولس لاٹھی چارج میںزخمی ہوئے ۔ جبکہ اتوارہ پولس اسٹیشن میں پی ایس آئی شیخ اسد کی شکایت پر تعزیرات ہند کی دفعات 307 , 353, 337, 338 , 323, 326 143, 147 , 148, 149, 188 , 427 کے تحت ایک نامزد ملزم سمیت 400 تا 500 ا فراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔

پولس نے اس معاملے میں شیخ زبیر شیخ صادق کو گرفتار کیا ہے۔ جسے آج عدالت میں پیش کیا گیا تھا جسے ایک یوم کیلئے پولس کسٹڈی میں بھیج دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شہر کے شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں چار نامزد ملزمین سمیت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے جس کی تفتیش بھی جاری ہے

۔یہاں پربھی ایک ہوٹل ‘ موٹرسائیکل اورکار کو نقصان پہنچایا گیا تھا ۔ شیواجی نگر پولس نے شیخ یوسف شیخ یونس (29)، نعیم اعظم قریشی (38) اور سید اشفاق سید موسیٰ (21) سمیت کل چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

فی الحال پولس سنگباری کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے موقف میں ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔