ناندیڑ تشدد معاملے میں شیوسینا کے 13عہدیداران کواورنگ آباد ہائیکورٹ سے ضمانت منظور
ناندیڑ: 17 اپریل (ورق تازہ نیوز) 11 اپریل کو ایڈیشنل سیشن جج ایس۔ای بانگرنے شیوسینا کی سابق ایم ایل اے انوسیا کھیڈکر سمیت 19 لوگوں کو سزا سنائی۔اورنگ آباد میں بامبے ہائی کورٹ کی بنچ کے جسٹس آرجی۔ اوچت نے اس فیصلے پراسٹے دیاہے اور13 لوگوں کو ضمانت دی ہے۔ باقی 6 لوگوں کی درخواستیں ہائی کورٹ کے سامنے آنا باقی ہیں۔
یاد رہے کہ 2008 میں شیوسینا نے ناندیڑمیں مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ اس وقت احتجاج نے پرتشدد رخ اختیار کر لیا تھا۔ اس میں آٹھ ایس ٹی بسوں اور ایک میونسپل بس کو نقصان پہنچایاگیاتھا۔ دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
ناندیڑ ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے اس معاملے میں سینا کے 19 عہدیداروں کو قصوروار ٹھہرایا اور سزا سنائی۔ اسکے بعدسبھی ملزمین کو جیل بھیج دیاگیاتھا۔اس کے بعد انوسایا بائی پرکاش کھیڈکر، مہیش پرکاش کھیڈکر، دلیپ گوپال سنگھ ٹھاکر، دتا بھوجا جی کوکاٹے، نرہری ٹھاکرم واگھ، بھوجنگ اتم کاولے، دولت نیورتی پوہلے، شیواجی تکارام سوریہ ونشی، وینکوبا بلرام یگڈے، منوج بھوجا پاٹل، سبھال پوہل،
منوبھرا، سبھاو، یگگڑے، شیواجی توکارام سوریا ونشی نے اورنگ آباد ہائی کورٹ بنچ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جس پر آج فیصلہ آیا ہے اور انھیں ضمانت مل گئی ہے۔