ناندیڑ:13نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہر کے دیگلورناکہ علاقہ میں کل احتجاجی دھرنادیاگیاتھا جس کے بعد کچھ اشرار نے برکت کامپلکس اورشہر کے دیگر مقامات پرسنگباری کی جس میں کئی پولس افسران و ملازمین زخمی بھی ہوئے اور کچھ نوجوان بھی پولس لاٹھی چارج میںزخمی ہوئے ۔ جبکہ اتوارہ پولس اسٹیشن میں پی ایس آئی شیخ اسد کی شکایت پر تعزیرات ہند کی دفعات 307, 353, 337, 338, 323,326 143, 147, 148, 149, 188, 427 کے تحت ایک نامزد ملزم سمیت 400تا 500ا فراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ پولس نے اس معاملے میںشیخ زبیر شیخ صادق کو گرفتار کیا ہے۔جسے آج عدالت میں پیش کیاگیاتھاجسے ایک یوم کیلئے پولس کسٹڈی میں بھیج دیاگیا ہے۔اس کے علاوہ شہر کے شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں چار نامزد ملزمین سمیت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے جس کی تفتیش بھی جاری ہے ۔

یہاں پربھی ایک ہوٹل ‘موٹرسائیکل اورکار کو نقصان پہنچایاگیاتھا ۔ شیواجی نگرپولس نے شیخ یوسف شیخ یونس (29)، نعیم اعظم قریشی (38) اور سید اشفاق سید موسیٰ (21) سمیت کل چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ فی الحال پولس سنگباری کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے موقف میں ہے۔ انسپکٹر بھگوان دھابڑے کی رہنمائی میں اس کیس کو اسسٹنٹ انسپکٹر اماکانت پونے کو سونپا گیا۔ پی آئی دھابڑے نے کہا کہ وہ جلد ہی اس معاملے میں دیگر مجرموں کو تلاش کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔وزیر آباد پولس اسٹیشن اور ناندیڑدیہی پولس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف ہنگامہ آرائی کرنے کامقدمہ درج کیاگیا ہے۔کل کے واقعات کے بعد آج بھی شہر میں پولس کے خصوصی پوائنٹ لگائے گئے ہیں۔اور بیرون شہرسے بھی پولس کے زائد ملازمین کو ناندیڑ بلوایاگیا ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔