ناندیڑ: تحصیل دفتر کا اسسٹنٹ افسر 5 ہزار رشوت لیتے ہوئے گرفتار

438

ناندیڑ :- تحصیل دفتر میں ریونیو اسسٹنٹ سندیپ کمار لکشمن راؤ ناندیڑکر عمر 42 سال کو آج 5 ہزار کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ ایک 73 سالہ شخص کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق، پولیس سپرنٹنڈنٹ اینٹی کرپشن ڈویژن، ناندیڑ زون۔ راجکمار شندے، اپر پولیس سپرنٹنڈنٹ دھرم سنگھ چوان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولس راجندر پاٹل، ٹریپ آفیسر اور پولس انسپکٹر راہول پکھلے کی رہنمائی میں، پولس انسپکٹر جمیر نائک نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ہزار کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

پیر 25 جولائی کو محکمہ انسداد بدعنوانی کو اس سلسلے میں شکایت موصول ہوئی۔ محکمہ نے فوراً اگلے دن اس کی تصدیق کی۔ 26 جولائی کو جال بچھا کر ملزم سرکاری ملازم کو گرفتار کر لیا گیا۔ سرکاری ملازم نے سی آر پی سی کی دفعہ 111 کے تحت شکایت کنندہ کے خلاف جاری نوٹس میں شکایت کنندہ کی مدد کرنے اور نوٹس کا تصفیہ کرنے کے لیے 5 ہزار روپے کی رشوت طلب کرکے یہ رقم خود قبول کی ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجندر پاٹل نے بتایا کہ سرکاری ملازم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے۔ اس کارروائی میں پولس کانسٹیبل ہنومنت بورکر، پولس نائک گنیش تالکولوار، پولس کانسٹیبل ایشور جادھو، پونا سونٹاکے نے تعاون کیا۔

اگر کوئی رشوت مانگ رہا ہے تو فوری سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر راجندر کمار شندے سے رابطہ کریں

راجندر کمار شندے نے کہاکہ ناندیڑ ضلع میں سبھی سرکاری افسر ملازم دیانتداری کے ساتھ تفویض کردہ فرائض انجام دے۔ اگر کوئی سرکاری کام کرنے کے لیے قانونی فیس کے علاوہ رشوت کا مطالبہ کر رہا ہے تو براہ کرم ہمیں فوراً مطلع کریں رابطہ نمبرز درج ذیل ہیں۔

ڈاکٹر راجکمار شندے
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، اینٹی کرپشن بیورو ناندیڑ، رابطہ نمبر 9623999944۔

راجندر پاٹل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، اینٹی کرپشن بیورو ناندیڑ، رابطہ نمبر 7350197197۔

ٹول فری نمبر 1064
آفس ٹیلی فون 02462-253512