ناندیڑ: تاجر کو 10 لاکھ میں ایک کلو سونا دینے کے بہانے لوٹ لیا گیا

بھوکر:3نومبر ( ورقِ تازہ نیوز): تلنگانہ کے تاجرکو ایک کیلو سونا 10 لاکھ میں دینے کالالچ دے کر 5 لاکھ روپے اور دو موبائل فون چھیننے کا واقعہ یکم نومبر کو دوپہر کے قریب بھوکر کنوٹ روڈ پر واقع سودھا پراجکٹ کے قریب جنگل میں پیش آیا۔ریاست تلنگانہ کے نرمل ضلع کے انتا پیٹھ کے ایک تاجر رویندر لنگنا کوٹا کی جے سی بی مشین پر وےلاس بیلے ساکن دت برڈی تعلقہ حدگاو¿ں ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا۔

اس نے رویندر کوٹا کو بتایا کہ مہاراشٹر میں ایک شخص 10 لاکھ میں ایک کلو سونا دیتا ہے۔ اس نے اس لالچ میں آکر سونا لینے پر رضامندی ظاہر کی۔ پلان کے مطابق ڈرائیور ولاس بیلے پہلے پہنچا۔ اس نے رویندر کوٹا کو پیسے لانے کو کہا۔ بھوکر پہنچنے کے بعد کوٹا نے بیلے سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ جو شخص سونا لے کر آیا ہے وہ کنوٹ روڈ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی یہاں آنا چاہیے۔رویندر اپنی بیوی کے ساتھ کوٹامیں سودھا پراجیکٹ کے قریب جنگل میں گئے تھے۔

وہاں پہلے سے پانچ لوگ موجود تھے۔انھوں نے پہلے پوچھا کہ کیاتم پیسے لے کر آئے ہو؟ جس پر کوٹا نے کہا کہ ان لوگوں سے کہا کہ سونا کہاںہے ؟ اس وقت انہوں نے تاجر کو ڈنڈے سے مارا اور پانچ لاکھ روپے نقدی اور 10 ہزار روپے کے دو موبائل فون چھین لیے۔یہ پانچوں ملزمین فرار ہوگئے، کوٹا اور اس کی بیوی نے وےلاس بیلے کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ اس کے بارے میں دریافت کیا

جس میں معلوم ہوا کہ رامو بیلے ساکن دت بری تعلقہ حدگاوں ‘ ساکن واکیواڑی حمایت نگر ‘ گجو جادھو۔ساکن عمری اسٹیشن، لکشمنا ویلپوار، لکشمن دھوترے دونوں ساکنا ن کنوٹ مل کر یہ لوٹ مار کی واردات کوانجام دے رہے تھے۔ اس سلسلے میں تاجر کی جانب سے دی گئی شکایت کی بنیاد پر بھوکر پولس میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم سنجے گری کو عدالت میں پیش کیا گیا اور پربھو گری کو 7 نومبر تک پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔ پولیس سب انسپکٹر سوریہ کانت کامبلے معاملے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں۔