ناندیڑ: تاجر آشیش پاٹنی پر گولی چلانے والے دونوں ملزمین کو 10 دسمبر تک پولس کسٹڈی

0 26

ناندیڑ:7ڈسمبر۔(ورقِ تازہ نیوز)ہارڈوئیر تاجر آشیش پاٹنی پر جان لیوا حملہ کرکے تین فائرئنگ کرکے شدیدزخمی کرنے والے دو ملزمین کو پولس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ آج انھیں عدالت میں پیش کیاگیا ۔چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ رویندر کرنکاڑ نے انھیں 10ڈسمبر تک پولس کسٹڈی میں بھیج دیا ہے۔4ڈسمبر کو شب نوبجکر 20منٹ پر آشیش پاٹنی اپنی دوکان بند کرکے قدیم مونڈھا کے گھر کی سمت جارہے تھے کہ عقب سے آرہے دو موٹرسائیکل سواروں میں سے ایک نے اُن کے پاو¿ں پر فائرئنگ کردی ۔جس میںسے ایک گولی پاو¿ں کو لگ کر چلی گئی‘دوسری پاو¿ں سے آر پار نکل گئی اور ایک گولی پاو¿ں میں پھنس گئی تھی ۔فی الحال انکا خانگی اسپتال میں علاج جاری ہے ۔ آج 7ڈسمبر کو وزیر آباد پولس اسٹیشن کے پی آئی سندیپ شیولے ‘ پولس ملازمین ببن بھیڈدے ‘گجانن کڈے ‘ چندرکانت برادار ‘ این ایم ٹونگے ‘ سرببجیت سنگھ ‘ موہن سنگھ سنگل ‘ دیوسنہہ سنگل ‘ این ایس کیندرے ‘ سنبھاجی ویہارے اورر آرسی پی دستہ نے آشیش پاٹنی پر حملہ کرنے والے دو نوں ملز مین کو عدالت میں پیش کیا ۔ عدالت میںدونوں نے اپنا نام پریم جیت سنگھ عرف پپو وٹھل سنگھ سپورے عمر 22سال اور مکتیشور عرف گولی عرف منگناڑے عمر 20سال بتائے ہیں ۔ یہ دونوں ناندیڑ سے متصل ترکوٹ دیہات کے ساکن ہے ۔ جس اسلحہ سے فائرئنگ کی گئی اسے ضبط کرلیاگیا ہے ۔ اورجس بائیک پر پاٹنی کاتعاقب کیاگیااسے بھی برآمد کرلیاگیا ہے ۔ پولس نے عدالت سے کہاکہ وہ معاملے کی مزیدتفتیش کےلئے دونوں ملزمین کو پولس کسٹڈی میں لیناچاہتے ہیں ۔ جج نے دونوں ملزمین کو 10ڈسمبر تک پولس کسٹڈی میں رکھنے کاحکم دیا ہے ۔