مرزا اقبال بیگ نہیں رہے

ناندیڑ :26. جنوری۔ (ورق تازہ نیوز)بے حد افسوسناک خبر ہے کہ بیٹے کی شادی سے ایک دن قبل والد کا اچانک انتقال ہوگیا اس طرح شادی کا گھر غم کدے میں تبدیل ہوگیا۔

سندر نگر ناندیڑ کے ساکن اور مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹری سٹی بورڈ کے موظف ملازم مرزا اقبال بیگ ولد مرزا قاسم بیگ عمر 63 سال کا آج بروز بدھ 26 جنوری کو شام چھ بجے دل کا شدید دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شب سندر نگر کی مسجد میں ادا کی جائے گی اور اسراء نگر کے قبرستان میں شب گیارہ بجے تدفین عمل میں آئے گی

مرحوم کے پسماند گان میں شریک حیات۔ تین بیٹیاں اور فرزند مرزا فرحت بیگ ہیں۔بیٹے کی شادی 27 جنوری بروزِ جمعرات کو مقرر تھی۔