ناندیڑ:7مارچ (ورق تازہ نیوز)مارچ کا مہینہ ناندیڑ میں کورونا کیلئے کافی تشویشناک ہوتا جارہا ہے۔ایک ہفتہ کے دوران سینکڑوںکی تعداد میں پازیٹیو کیسز ملے ہیں ۔جس سے یہ خدشہ ظاہرکیاجارہا ہے کہ ناندیڑ بھی لاک ڈاون کی سمت گامزن ہورہا ہے۔

آج بروزاتوار7 مارچ کوناندیڑضلع میں 200 سے زائد پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں جس میں نصف سے زائد معاملے صرف ناندیڑ شہری حدود میں ملے ہیں۔ ضلع سیول سرجن کی رپورٹ کے مطابق ناندیڑضلع میں آج1369 میں سے 229 افراد کی رپورٹ کورونا پازیٹیو آئی ہے جبکہ ایک مریض فوت ہواہے ۔

ناندیڑشہر میں اینٹی جن ٹیسٹ اور آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ میں 158 افراد کوویڈ19 سے متاثر پائے گئے ۔ جبکہ ضلع کے تعلقہ جات میںبھی اب کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔اگر ضلع و شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہا تو شہری حدود میں یقینا لاک ڈاون نافذ کیاجاسکتا ہے ۔ اسلئے آئندہ آٹھ ۔دس دنوں میں شہریان کومزید سخت پابندیوں کیلئے تیار رہنا ہوگا۔