ناندیڑ: بھاگیہ نگر حدود میں چوری کی 2وارداتیں

0 11

ناندیڑ:2جنوری(ورق تازہ نیوز)شہر کے بھاگیہ نگر پولس اسٹیشن حدود کے دو علاقوں میں چوری کی وارداتیں رونما ہوئی ہیں۔ایک مکان سے چوروں نے سواتین لاکھ روپیے نقدچوری کرلئے ۔فریادی سندیپ شنکرراو¿ نے پولس اسٹیشن میںشکایت درج کروائی کہ 30ڈسمبر کو شب سات بجے ایک تقریب میں شرکت کیلئے ہوٹل اتیتھی شیواجی نگر میں گئے تھے ۔اسلئے پریم نگر میں واقع گھر میںکوئی موجود نہیں تھا ۔اسی دوران چورگھر کاقفل توڑکراندرداخل ہوئے اوراندر داخل ہوکر الماری سے نقد تین لاکھ 20ہزار روپے چوری کرلئے ۔فریادی شب ساڑھے گیارہ بجے تقریب سے واپس آئے تو انھیں چوری کاپتہ چلا ۔ فی الفور بھاگیہ نگر پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے شکایت درج کروائی ۔ تعزیرات ہند کی دفعہ 457‘380کے تحت جرم درج کیاگیا ہے۔ خاتون پی ایس آئی کدم میڈم معاملے کی تفتیش کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ بھاگیہ نگرپولس اسٹیشن حدود کے ہی نیل گیری سوسائٹی میں ایک مکان میں چوری کی کوشش کی گئی لیکن اسکے ہاتھ کچھ نہیں لگا ۔ تفصیلات کے مطابق فریای پرکاش مانیک لالا اوستھی کا مکان نیل گیری سوسائٹی کے نند پرکاش اپارٹمنٹ میں گھر نمبر2 ہے۔یکم جنوری کو دوپہر کے وقت وہ اپنی فیملی کے ساتھ شادی کی تقریب میںشرکت کیلئے گھر کو قفل لگاکر گئے تھے ۔ایک گھنٹہ کے بعد جب وہ گھر واپس آئے تودروازے کاکونڈا ٹوٹا ہواتھااوردروازہ کھلا تھا اسی دوران ایک شخص گھر کے چھت سے چھلانگ لگاکر فرار ہوتے ہوئے نظر آیا۔جب فریادی نے گھر کے اندر جاکر دیکھا تو کوئی سامان چوری نہیںہواتھاصرف دروازے کا قفل ٹوٹا ہواتھا ۔اس طرح یہاں پر چور کی کوشش ناکام رہی ۔فریادی نے بھاگیہ نگر پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے شکایت درج کروائی ہے ۔پولس نائیک ایس ٹی گونارکر مزید تفتیش کررہے ہیں۔