ناندیڑ: بھاوسارچوک میں اے ٹی ایم مشین جل کرخاکستر

ناندیڑ:17نومبر ( ورقِ تازہ نیوز)شہرمیںگزشتہ چند دنوںسے مہیب آتشزدگی کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ گزشتہ شب بھی شہر کے بھاوسارچوک میں ایک اے ٹی ایم مشین میں آگ لگی ۔ اس سے قبل بھی نیو مونڈھا علاقہ میںبھی اسی طرح اے ٹی ایم میں آگ لگی تھی ۔ایک بعد دیگر واقعات میں اے ٹی ایم مشینوں میں آگ لگنے کے و اقعات اتفاق نہیں ہوسکتا ہے۔

ناندیڑ شہر کی آبادی اور توسیع میں مسلسل اضافہ جاری ہے ۔ ایک وقت تھا جب لوگ بینک میں جاکر اپنے اکاﺅنٹ سے پے سلیپ یاچیک بھرکر رقم نکالتے تھے ۔ لیکن جب سے اے ٹی ایم مشینوں کورواج ہوا بڑی تعدادمیں لوگ اسی عمل کوترجیح دے رہے ہیں۔اسلئے شہر کے بیشترعلاقوں میں اے ٹی ایم مشینوں کو نصب کیاگیا ہے ۔ مگر شہر میںگزشتہ دو دنوں میں د و اے ٹی ایم مشینوں میں آگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ اسلئے یہ واقعات پرشک کی سوئی گھوم رہی ہے ۔

پہلے واقعہ میںنیو مونڈھا میںاسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم میں آگ لگی جس میں ضروری دستاویزات سمیت اے ٹی ایم مشین کو نقصان پہنچاہے۔اسکے بعددوسرے ہی دن بھاوسار چوک میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم میں آگ لگی ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رات ایک بجے کے بعد فائربریگیڈ کاعملہ یہاں پہنچ گیا ۔ دونوں و اقعات میں کیمرے ‘ مشین‘ سی سی ٹی وی کیمرے بھی خاک ہوئے ہیں۔ دونوںواقعات شارٹ سرکٹ کے باعث ہونے کااندازہ لگایاجارہا ہے