ناندیڑ: بلولی تعلقہ میں شیخ سلیم پر فرقہ پرست عناصر کا قاتلانہ حملہ

2

بلولی(ضلع ناندیڑ):- ( ابرار بیگ انعامدار ) ملک بھر میں فرقہ پرست عناصر کی جانب سے غنڈہ گردی عروج پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ سلیم شیخ احمد عمر 45 سالہ ساکن اجنی تعلقہ بلولی کو سماج دشمن عناصر 31 ڈسمبر کی صبح چھ ملزمین نے بڑے ہی بے رحمی سے مارتے ہوے جسم کے مختلف حصوں کولہو لہان کردیا۔جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ملزمین‘ شیخ سلیم کو جان سے مارنے کی کوشش کررہے تھے۔

اس واقعہ کی خبر ملتے ہی سماجی کارکن ولی اولدین فاروقی نے شدید زخمی شیخ سلیم کو اجنی سے سے بلولی اسٹیشن لانے میں مدد کی اور بعد میں بلولی پولیس کے ملازمین نے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا۔

اس واقع کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں مسلمانان بلولی نے سرکاری ہاسپٹل کا رخ کیا۔ شیخ سلیم شیخ احمد کا ابتدائی علاج کے بعد تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انھیں ناندیڑ روانہ کردیا۔ اس واردات کے سلسلہ میں بلولی کے سماجی کارکن ولی اولدین فاروقی نے ناندیڑ سے تعلق رکھنے والے مجلس اتحادالمسلمین کے سابق مہاراشٹر صدر جناب سید معین صحاب کو بذریعہ فون تفصیلات سے آگاہ کیا اور اس سلسلہ میں پولیس کے اعلیٰ افسران سے نمائندگی کرنے کی بات کہی ۔جس پر سید معین نے ہر ممکن تعاون تیقن دیا۔

اس سلسلہ میں شیخ سلیم شیخ احمد عمر 45 سالہ کی شکایت پر تعزیرات ہند کی دفعہ،2019،341 کے تحت قلم 506،504،149، 147،143،326،324،367 کے تحت معاملہ درج کیا گیا۔ مزید تحقیقات پولیس انسپکٹر شیواجی ڈو ئی پھوڑے کی نگرانی میں اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر کیندرے کررہے ہےں۔ واضع رہے کہ سب پی آءشیواجی ڈوی فوڑے نے نمائندہ بلولی ابرار کو بتایا کہ اس سلسلہ میں محکمہ پولیس کی ایک ٹیم ملزمین کو حراست میںمصروف ہے۔