ناندیڑ: برائٹ مائناریٹی سوسائٹی کے بلڈڈونیشن کیمپ میں50افراد نے خون کاعطیہ دیا

45

ّناندیڑ:19اگست(ورق تازہ نیوز)برائٹ مائناریٹی ویلفیئر سوسائٹی گاڑی پورہ ناندیڑ کی جانب سے امرت مہتسو کے ضمن میں 19اگست کوجمعہ کی نماز کے بعدسے شب آٹھ بجے تک چھوٹی درگاہ کے پاس بلڈ ڈونیشن کیمپ کاانعقاد کیاگیا ۔جس میں ہر سماج کے لوگوںنے حصہ لے کر اپنے خون کاعطیہ دیاہے۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مفتی محمدایوب قاسمی صاحب ‘ اتوارہ پولس اسٹیشن کے پی آئی بھگوان راو دھبڑگے ‘ محمدتقی مدیراعلیٰ ورق تازہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر مہمانوں کی شال و گل پوشی کی گئی۔سبھی مہمانان نے برائٹ سوسائٹی کے اس اقدا م کی بھرپور ستائش کی ہے ۔گاڑی پورہ کی تاریخ میں اولین مرتبہ خون کے عطیہ کا کیمپ رکھاگیا تھا جس میں بڑی تعدادمیں ہر سماج کے لوگوں نے شرکت کرکے اپنے قیمتی خون کاعطیہ دیا ہے۔محمدمفید صدر سوسائٹی نے بتایا کہ کیمپ میںتقریبا50افراد نے اپنے خون کاعطیہ دیا ہے اور یہ تمام عطیہ کریسیننٹ بلڈ بینک محمدعلی روڈناندیڑ کودیا جائے گا۔

رات آٹھ بجے تک لوگ اپنے خون کاعطیہ دیتے ہوئے نظر آئے۔ کیمپ کے کامیاب انعقاد میں سوسائٹی کے صدر محمدمفید‘ عبدالکلیم نائب صدر ‘ محمدافسر سیکریٹری کے علاوہ ارکان محمدمشتاق پٹھان‘ محمدفہیم ‘ شیخ ہارون ‘ عبدالوہاب ‘ محمد یونس‘شیخ حسین ‘ رفیق چاوس ‘شیخ رئیس کے علاوہ دیگر نوجوانوں کی بھرپور محنت رہی ہے ۔