ناندیڑ: اے ٹی ایم تنظیم کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب کاکامیاب انعقاد

ناندیڑ:30جون ۔(ورق تازہ نیوز)آج بروز اتوار 30 جون کو عطار ‘تنبولی ‘منیار (اے ٹی ایم) تنظیم کی جانب سے چوتھی مرتبہ اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد بعد نماز ظہر رائل گارڈن و فیمس فنکشن ہال میں کامیاب انعقادعمل میں آیا ۔

اس تقریب جناب محمدساجد سرکی رہنمائی میں ہوئی جس میں اے ٹی ایم کے تمام عہدیداران و ممبران اور والینٹرس نے عمدہ خدمات انجام دیں ۔خطبہ نکاح مفتی محمد ایوب قاسمی صاحب امام و خطیب مسجد وزیرآباناندیڑ نے پڑھا جبکہ نکاح کی کاروائی قاضی عبدالرفیق صاحب‘ حافظ جاوید اور جعفر صاحب نے بحسن وخوبی انجام دی ۔

اورآخر میں جناب عبدالعظیم رضوی نے دُعا فرمائی ۔ اس سے قبل مولانا محمد آصف ندوی صاحب نے پُر مغزبیان فرمایا جس میں نکاح کو آسان کرنے کی تلقین فرمائی اور مسلمانوں کو اجتماعی شادیوں کی تقاریب کے انعقاد پر زور دیا تاکہ شادیوںکے بے جااصراف سے بچاجاسکے۔ اس پُرنورتقریب میں بارہ جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ۔تقریب میں مہمانان کی حیثیت سے علماءکرام ‘ سماجی و سیاسی قائدین ‘معززشہریان کے علاوہ ریاست کے دیگر اضلاع سے بھی تنظیم کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔تقریب نکاح کے بعد مہمانوںو شرکاءکیلئے طعام کا نظم کیا گیا تھا ۔تقریب کی کاروائی نور سر نے چلائی اور مہمانوں کا خیر مقدم محمدساجد سر ‘عبدالغفار صاحب ‘ حسن علی صاحب ‘ خورشید بھائی ‘جبار بھائی ‘شمیم احمد ‘مختارصاحب ‘اسحق صاحب ‘شیخ مخدوم ‘محمدمتین بھائی ‘ کے علاوہ زون کے ممبران نے کیا ۔

اے ٹی ایم کی جانب سے عروسی جوڑے کو ضروریات زندگی کاسامان الماری ‘ پلنگ‘کولر ‘ مکسر ‘ کپڑے کے علاوہ دیگر سامان بطور تحفہ دیاگیا ۔واضح رہے کہ اے ٹی ایم تنظیم گزشتہ کئی سالوں سے سماجی وفلاحی امور مثلاً صحت عامہ کیمپ ‘خون عطیہ کیمپ ختنہ کیمپ ‘آنکھوں کی جانچ کیمپ ‘ روزگاررہنمائی کیمپ منعقد کئے گئے تھے ۔