ناندیڑ:23 فروری (ورق تازہ نیوز)ریلوے بورڈ کے مطابق اپریل میں چھ نئی خصوصی ٹرینیں ناندیڑ سے شروع کی جائیں گی۔ جو حسب ذیل ہیں
1) ٹرین نمبر 02753 ناندیڑ سے نظام الدین (ہفتہ وار) خصوصی ایکسپریس ہر منگل: یہ ٹرین 6 اپریل سے ہر منگل کو صبح 09.00 بجے ناندیڑ سے روانہ ہوگی اوراورنگ آباد ، منماڑ ، بھوپال ، جھانسی ، آگرہ کے راستے اگلے دن صبح 10.30 بجے نظام الدین ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔
2) ٹرین نمبر 02754 نظام الدین تا ناندیڑ (ہفتہ وار) خصوصی ایکسپریس ہر بدھ: یہ ٹرین 7 اپریل کو شب 22.40 بجے آگرہ ، جھانسی ، بھوپال ، منماڑ ، اورنگ آباد کے ذریعہ 00.35 بجے ناندیڑ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔

3) ٹرین نمبر 07409 عادل آباد سے ناندیڑ اسپیشل ایکسپریس: یہ ٹرین یکم اپریل سے 08.00 بجے عادل آباد سے روانہ ہوگی اور کنوٹ ، حمایت نگر ، بھوکر ، مدکھیڑ کے راستے ناندیڑ 11.55 بجے پہنچے گی۔
4) ٹرین نمبر 07410 ناندیڑ سے عادل آباد اسپیشل ایکسپریس: یہ ٹرین ناندیڑ سے یکم اپریل کو سہ پہر 15.05 بجے روانہ ہوکر بھوکر ، حمایت نگر ، کنوٹ کے راستے 18.55 بجے عادل آباد پہنچے گی۔

5) ٹرین نمبر 07619 ناندیڑتا اورنگ آباد اسپیشل ہفتہ وار ایکسپریس (ہر جمعہ): یہ ٹرین 02 اپریل کو صبح 11.50 بجے ناندیڑ سے روانہ ہوگی اور پربھنی کے راستے اورنگ آبادسہ پہر کے 16.50 بجے پہنچے گی۔
6)ٹرین نمبر 07620 اورنگ آباد تا ناندیڈ اسپیشل ہفتہ وار ایکسپریس (ہر پیر): یہ ٹرین ناندیڑ سے 05 اپریل کو شب 01.05 بجے نکلے گی اور صبح 06.15 پر ناندیڑریلو ے اسٹیشن پر پہنچے گی۔
7) اورنگ آباد سے ٹرین نمبر 07621 رینوگنٹہ خصوصی ہفتہ وار ایکسپریس (ہر جمعہ): یہ ٹرین اورنگ آباد سے 02 اپریل کوشب 20.50 بجے روانہ ہوگی اور پربھنی ،وقار آباد ، رائچور ، گنٹکل سے گزرتے ہوئے شب 19بجے رینیوگنٹہپہنچے گی۔
8) ٹرین نمبر 07622 رینوگنٹہ تا اورنگ آباد اسپیشل ہفتہ وار ایکسپریس (ہر ہفتہ): یہ ٹرین 03 اپریل کوشب 21.25 بجے رینوگنٹہسے روانہ ہوگی اور گنٹکل ، رائیچور ، وقارآباد ،پربھنی کے راستے اورنگ آبادکودوسرے دن شب 22.15 بجے پہنچے گی۔

9) ٹرین نمبر 02767 ناندیڑ تا ستراگچی اسپیشل ہفتہ وار ایکسپریس (ہر پیر): یہ ٹرین 05 اپریل کوسہ پہر 15.25 بجے ناندیڑ سے روانہ ہوگی اور اگلے دن کنوٹ ، ناگپور ، رائے پور ، بلاسپور ، چکدردھر ، کھڑگ پور سے ہوتی ہوئی ستراگچی (کولکاتہ) کو 19.20 بجے شب پہنچے گی۔
10)ٹرین نمبر 02768 ستراگچی (کولکتہ) تا ناندیڑ اسپیشل ہفتہ وار ایکسپریس (ہر بدھ): یہ ٹرین 07 اپریل کو دوپہر 14 بجکر 55 منٹ پر ستراگچی (کولکاتہ) سے نکلے گی اور کھڑگ پور ، چکردھر ، بلاسپور ، رائے پور ، ناگپور ، کنوٹ کے راستے شب 19.10 بجے ناندیڑ پہنچے گی۔

11) ٹرین نمبر 07623 ناندیڑتا شری گنگا نگر خصوصی ہفتہ وار ایکسپریس (ہر جمعرات): یہ ٹرین 01 اپریل کو صبح 06.50 بجے ناندیڑ سے روانہ ہوگی اور بسمت ہنگولی ، واشم ، اکولہ ، شیگاوں ، سورت ، وڈوڈرا ، احمد آباد ، ابو روڈ ، جودھ پور ، بیکانیر۔کے راستے اگلے دن شب 19.20 بجے سری گنگانگر (راجستھان) پہنچے گا۔
ا12) ٹرین نمبر 07624 شری گنگانگر تا ناندیڈ خصوصی ہفتہ وار ایکسپریس (ہر ہفتہ کو): یہ ٹرین 03 اپریل کودوپہر12.30 بجے شری گنگانگر سے روانہ ہوگی اور بیکانیر جودھ پور ، ابو روڈ ، احمدآباد ، وڈوڈرا ، سورت ، شیگاو¿ں ، اکولا ، واشیم ‘ ہنگولی ‘بسمت کے راستے دوسرے اور تیسرے دن سہ پہر 02.30 بجے ناندیڑ پہنچے گی۔
ا