ناندیڑ: الحاج محمد ایوب قریشی عرف دادے میاں کا انتقال
ناندیڑ:14۔مارچ (راست)بڑے افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ھیکہ مرحوم شیخ امام قریشی کے چھوٹے بھائی الحاج محمد ایوب قریشی عرف دادے میاں کا آج 14 مارچ کو سہ پہر انتقال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔تقریبا86 سال میں داعی اجل کو لبیک کہنے والے محمد ایوب صاحب نے آخری دم تک متحرک اور فعال زندگی گزاری۔ مرحوم، قریش ایجوکیشن سوسائٹی کی مجلس انتظامی کے دیرینہ رکن تھے۔ انتظامی کمیٹی کے ترقیاتی امور میں مرحوم کا ہمیشہ مثبت اور تعمیری تعاون رہا۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج 14 ،مارچ بروز منگل ، مسجد قریشیہ (مسجد بارہ امام ) منیار گلی ،ناندیڑ میں رات 10 بجے ادا کی جاے گی اور تدفین بھی اسی مسجد کے قبرستان میں عمل میں آے گی۔ ان شائ اللہ۔اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرماے، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرماے۔آمین