ناندیڑ: الحاج عبدالسلیم معتمد مومن ایجوکیشن سوسائٹی کا انتقال

831

ناندیڑ:11. ستمبر ۔ (ورق تازہ نیوز)جناب الحاج عبدالسلیم معتمد مومن ایجوکیشن سوسائٹی و موظف صدر مدرس اصلاح العمل ہائی اسکول سیدان ناندیڑ کا آج بروزِ اتوار 11 ستمبر کو انتقال ہوگیا۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بعد نماز عشاء ٹھیک نو بجے گنج شہیداں کربلا ہتائی ناندیڑ میں ادا کی جائے گی۔وہ، جناب عبدالنعیم،جناب عارف سلام ،محمد فہیم،عبدالعلیم،قاری محمد کلیم کے والد محترم تھے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے ۔آمین۔