ناندیڑ: اسکول میں طالبہ کیساتھ ٹیچر کی فحش حرکتیں کا نیا واقعہ‘ ملزم کو 7فروری تک پولس کسٹڈی ریمانڈ

ناندیڑ:4فروری۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑمیں گزشتہ چند دنوںسے بلولی تعلقہ کے موضع شنکرمیںاساتذہ کی جانب سے طالبہ کا جنسی استحصال کامعاملہ زیر بحث چل رہاتھا کہ ناندیڑ شہر کے مال ٹیکڑی علاقہ میںواقع ایک اسکول کے معلم نے معصوم طالبہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے جنسی زیادتی کی

۔اس معاملے میں معلم سوپنل بھیم راو شنگارے عمر 30سال ساکن گنگانگر سانگوی کوگرفتار کرلیاگیا ہے اور آج منگل کے دن اسے عدالت میں پیش کرنے پر 7فرور ی تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیاگیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق مال ٹیکڑی کے مالجاہ علاقہ میں واقع پربودھن اسکول میں زیرتعلیم 9 سال کی طالبہ کے ساتھ اسی اسکول کے معلم سوپنل بھیم راوشنگارے عمر 30 سال گزشتہ روز اسکول کے خالی کمرے میں فحش حرکتیں کررہاتھا۔

ا س بارے میں لڑکی نے اپنے گھر پہنچنے کے بعد والدین کواس بات سے واقف کروایا ۔ جیسے ہی گھر والوں کو اسکی اطلاع ہوئی وہ فی الفور اسکول پہنچ گئے اس وقت تک وہاں پر لوگوں کاہجوم ہوگیاتھااور برہم لوگوں نے معلم کی زبردست پٹائی کردی ۔ائیرپورٹ پولس اسٹیشن میں ملزم معلم کے خلاف جرم نمبر40/2020کے تحت تعزیرات ہند کی دفعہ 376(2)(F) (N) (3), 354‘ 354(B)‘506اورانسداد اطفال جنسی تشدد ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔اس معاملے کی تفتیش ڈی واے ایس پی ابھیجت فسکے کی رہنمائی میں اے پی آئی آرتی پووار کررہے ہیں ۔ ملزم کوعدالت میں پیش کیاگیاجہاںپر جج نے اسے 7فروری تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ہے