ناندیڑ : آیورویدک کالج کی طالبہ کی گوداری ندی میں چھلانگ لگاکر خودکشی کی کوشش

857

ناندیڑ: 5 اکتوبر (ورق تازہ نیوز) شہر کے ایک آیورویدک کالج میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والی طالبہ نے آج بدھ کی دوپہر گووردھن گھاٹ پل سے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔

لیکن وہاں موجود شہریوں نے فوری طور پر طالبہ کو پانی سے باہر نکالا۔ جس کے نتیجے میں اس کی جان بچ گئی اور اسے علاج کے لیے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔شہر کے آیورویدک کالج میں پڑھنے والے طالبہ کا اپنی ماں کے ساتھ جھگڑا ہو گیا۔

جس کے بعد اس نے آج بدھ کی سہ پہر تقریباً 3 بجے گووردھن گھاٹ پل سے گوداوری ندی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔مگرخوش قسمتی سے وہاں موجود شہریوں نے فوری طور پر لڑکی کو پانی سے باہر نکال کر اس کی جان بچائی۔

فی الحال، اسے علاج کے لیے وشنو پوری کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مذکورہ واقعہ دیہی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا اور پولیس انسپکٹر اشوک گھوربنڈ نے موقع پر جاکر معائنہ کیا۔ دریں اثناطالبہ کے نام کا علم نہیں ہوسکا ۔ پولس معاملے کی تفتیش کررہی ہے