ناندیڑ: آنند نگر علاقے میں کافی شاپس پر پولس کا چھاپہ 7 جوڑے فحش حرکتیں کرتے ہوئے پکڑے گئے : ویڈیو دیکھیں

0 115

کافی شاپ چلانے والوں سے دو خنجر بھی برآمد

ناندیڑ: 29 دسمبر (ورق تازہ نیوز) آج شہر میں دامنی اسکواڈ کو معلوم ہوا کہ ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن حدود میں آنند نگر علاقے میں دو کافی شاپس پر پریمی جوڑے فحش حرکتیں کر رہے ہیں جس پر دامنی دستے کی نئی فوجدار ساویترا رائپلے نے کارروائی کی۔ اس بار انہوں نے سات لڑکوں اور سات لڑکیوں کو رنگے ہاتھوں پکڑا کیا۔ علاوہ ازیں کافی شاپ کے قبضے سے خنجر ملنے کے بعد کافی شاپ آپریٹرز کے خلاف انڈین ویپن ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کیا گیا۔

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ آنند نگر علاقہ میں دو کافی شاپس میں لڑکے اور لڑکیاں فحش حرکتیں کر رہے ہیں۔ اس وقت سب ڈویژنل پولیس آفیسر (سٹی) چندر سین دیشمکھ کی رہنمائی میں دامنی اسکواڈ کی ساوترا رائپلے اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سات لڑکوں اور سات لڑکیوں کو وہاں سے گرفتار کیا۔

کافی شاپ آپریٹرز کی تحویل سے خنجر ضبط کی گیا۔ فوجدار ساویترا رائپلے نے انہیں ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا۔ کافی شاپ آپریٹرز سید راشید، سید ارشد اور چندرکانت گجبھرے کے خلاف بھی انڈین آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے تینوں کو گرفتار کرلیا۔ نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کو سخت وارننگ دی گئی اور پھر چھوڑ دیا گیا۔ پولیس کانسٹیبل گائیکواڑ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔