Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑ: آج اتوارکوشہر کے کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند

IMG_20190630_195052.JPG

ناندیڑ:23 مئی ۔(ورق تازہ نیوز) موسم بارش کی آمد کو بمشکل 15 دن باقی ہیں اسلئے بجلی محکمہ مہاوترن نے ناندیڑ ضلع میںبجلی کے آلات‘مشینوں اور بجلی وائروں کی لائنوں کی درستی کا کا م شروع کیا ہے تاکہ موسم بارش میںبجلی کی سپلائی میں رکاوٹ پیدا نہ ہوں ۔ 24مئی اتوار کو شہر کے کچھ علاقوں میں بجلی کی سپلائی بندرہے گی ۔
اتوارکو 33 کے وی گورودوارہ ذیلی سنٹر کے تحت آنیوالی 11کے وی کلکٹر آفس سے بجلی کے تاروں کی لائن ضلع پریشد آفس ہوتے ہوئے میونسپل کارپوریشن ‘کورٹ‘وزیر آباد پولس اسٹیشن سے گزرتی ہے ۔ اسلئے لائن پردرستی کا کام ہونے سے یہاں

صبح آٹھ بجے تا دوپہر بارہ بجے تک بجلی سپلائی بند رہے گی ۔اس طرح کی اطلاع مہاوترن زونل آفس کے پی آر او نے دی ہے۔