ناندیڑ: آئندہ ہفتہ سے مسلم متحدہ محاذ کا جیل بھروآندولن:ایم۔زیڈ ۔ صدیقی
احتجاجی جلسہ میںدہلی کے سہراب علی کاکاوانی ‘دلنواز حسین کی تقاریر ‘ہزاروں مسلمانوں کی شرکت
ناندیڑ:15فروری۔(ورق تازہ نیوز)مسلم متحدہ محاذ ناندیڑ کے زیراہتمام اتوار14فروری کو حیدرباغ پانی کی ٹاکی کے سامنے شب آٹھ بجے سے اے اے ‘ این آر سی ‘این پی آر کے خلاف عظیم الشان احتجاجی جلسہ زیر صدارت ایڈوکیٹ ایم۔زیڈ۔صدیقی منعقد ہوا۔ جلسہ کی سرپرستی مولانا مفتی خلیل الرحمن صاحب قاسمی نے کی ۔سی اے اے ، اےن آر سی، اےن پی آر کے خلاف مہاراشٹر بھر مےں احتجاجی مظاہرے منظم کئے جارہے ہےں ۔جب تک مرکزی حکومت شہرےت ترمےمی اےکٹ کو واپس نہےں لے لےتی احتجاج جاری رہے گا۔ان خےالات کا اظہار دہلی کے جامعہ ملےہ اسلامےہ کے طالب علم ”دلنواز حسےن نے کیا۔ا نھوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے سوچی سمجھی سازش کے تحت مخصوص طبقہ کو ٹارگےٹ کرکے اُنھےں سڑکوں پر احتجاج اور دھرنے منظم کرنے کےلئے مجبور کےا ہے۔
دہلی جےسے سر د ماحول مےں بھی ہماری مائےں اور بہنےاں اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو لے کر احتجاج منظم کررہی ہےں لےکن ےہ حکومت ٹس سے مس نہےں ہورہی ۔ اور ہم بھی اپنے مطالبات جب تک حکومت سے منظور نہےں کروالےتے تب تک ہم بھی اپنے احتجاجی دھرنوں کو بند نہےں کرےں گے۔ دلنواز حسےن نے مسلمانوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ ظالم کے ظلم کے خلاف مےں اپنی آواز بلند کرنے کےلئے اُٹھ کھڑے ہو۔بعد ازاں علی سہراب(کاکاوانی) نے اپنے خطاب مےں کہا کہ اےن آر سی اور اےن پی آر کے ذرےعہ سے موجودہ حکومت اپنی ناکامےوں کو چھپانے کےلئے ےہ نئی سازشےں نافذ کررہی ہےں۔ آپ نے کہا کہ موجود ہ حکومت جو کہہ رہی ہےں کہ وہ ابھی اےن آر سی نہےں لارہی بلکہ اےن پی آر ہی نافذ کرےں گی۔ تو اےن پی آر ہی اصل مےں آپ کو شہرےت سے محروم کردے گی اور آپ کو پتہ بھی نہےں چلے گا کہ آپ کب شہرےت سے محروم ہوگئے ہےں۔
مسلم متحدہ محاذ کے صدر ایڈوکیٹ ایم۔زیڈ۔صدیقی نے کہاکہ مسلم متحاذ نے طئے کیاہے کہ وہ مذکورہ قوانین کے خلاف آئندہ ہفتہ سے جیل بھروآندولن شرو ع کریں گے اور یہ کہ آندولن تب تک جاری رہے گا جب تک حکومت سی اے اے ‘ این آر سی اور این پی آر کوواپس نہیں لیتی ۔ اس موقع پرپےا بودھی تھےرو بھنتے جی، جمعےت علماءہند ناندےڑ کے ذمہ دارسلےم دےشمکھ ، قاری محمد اسعد صمدی، مولانا اےوب قاسمی، حافظ قاضی رفےق، ڈاکٹر رفےق اکمل ، کارپورےٹر عبدالستار، کارپورےٹر مسعود احمد خان ، مفتی شفےع الدےن قاسمی اےڈوکےٹ عبدالرحمن صدےقی،سےد مسعود حسےن،عبدالصمد سےٹھ، کے علاوہ اس جلسہ مےں ہزاروں کی تعداد مےں لوگوںکے سروں کا سمندر دےگلور ناکہ علاقہ مےں نظر آےا۔