ناندیڑ: 22 فروری (ورق تازہ نیوز)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع ناندیڑ میں کورونا کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔اس لئے اب ناندیڑضلع سے متصل ایوت محل ضلع کی سرحد پر معائنہ کیمپ شروع کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔ ضلع ایوت محل میں متاثرہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد پر غور کرتے ہوئے ، ضلع ناندیڑ آنے والے مسافروں کی اس کیمپ میں اینٹیجن کورونا جانچ کی جائے گی۔

متاثرہ افراد کو علاج کے لئے بھیجا جائے گا جہاں سے وہ آئے تھے اور جن کی رپورٹ نیگیٹورہے گی انھیںناندیڑسرحد میںداخل ہونے دیاجائے گا۔ یہ فیصلہ ضلعی انتظامیہ نے ضرورت کے مطابق بروقت علاج کی سہولت کے لئے لیاہے۔ ا سطرح کی وضاحت ضلع کلکٹروپین اتنکر نے کی۔ کیمپ ٹیم کے ممبران اس کیمپ کے ذریعے ایوت محل سے آنے والے مسافروں کی بروقت رہنمائی بھی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ کچھ دن کے لئے یہاں ایک میڈیکل ٹیم تعینات کی جائے گی تاکہ کورونا ٹیسٹ ہو سکے۔

"میرا کنبہ میری میری ذمہ داری ” کے علاوہ ، وزیر اعلی ادھاو ٹھاکرے نے لوگوں سے کرونا کے واقعات میں اضافہ نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے’میں ذمہ دار“ کانعرہ دیتے ہوئے عوام سے اپنی ذمہ داری نبھانے کی اپیل کی تھی ۔ ناندیڑ کے ضلع کے سرپرست وزیر اشوک چوہان نے بھی آج فیس بک لائیو کے ذریعے عوام سے بات چیت کی اور سب سے اپیل کی کہ ضلع ناندیڑ کے عوام اپنا اور سب کا خیال رکھیں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔کلکٹر وپین اتنکر نے کہا کہ اگر ہر شہری احتیاط برتا اور غیر ضروری سفر اور گھر سے باہر جانے سے گریز کرے ، تو ہم یقینی طور پر کورونا کی اس وبا کو روکیں گے۔