ناندیڑ:2فروری ۔(ورق تازہ نیوز) اس وقت تمام مذہبی مقامات ، مووی تھیٹرز ، سرکاری دفاتر ، پبلک ٹرانسپورٹ ، عوامی مقامات کادوبارہ کھل چکے ہیں اور مجموعی طور پرعوامی زندگی اچھی طرح سے گزر رہی ہے لیکن ابھی تک کالجوں اور یونیورسٹیوں کے کیمپس کو شروع نہیں کیاگیا ہے ۔ کورونا کی وجہہ سے پہلے ہی دس ماہ سے سینئرکالجس اور یونیورسٹی کیمپس بند ہیں جس کی وجہہ سے طلباءکو کافی تعلیمی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

اکھل بھارتیہ ودیاارتھی پریشد کی جانب سے مہاراشٹرا کی حکومت کو بیدار کرنے کے لئے کالجوں اور یورنیوسٹی کے تحت جاری کالجس کو شروع کرنے کے لئے کالج کھولو تحریک اے بی وی پی کی جانب سے چلاگئی اور آج ناندیڑ میں ایس آر ٹی یونیورسٹی کے احاطہ میں سیڑھیوں پراحتجاج کیاگیا۔یہ بھی انتباہ دےا گیا کہ مہاراشٹر کے تمام اسکولوں ، کالجوں ، اور یونیورسٹیوں کے کیمپسوں کو جلد سے جلد شروع کیا جائے بصورت دیگر اے بی وی پی پورے مہاراشٹر میں احتجاج شروع کردے کی ۔اس موقع پرراجو نرواڑ ے‘ایس ایف ڈی کے آرگنائزرگنیش بوڈکے ‘ویبھو دیولواڑ‘اجنکئے لاٹھکر‘ اکشے راجپوت کے علاوہ دیگر کارکنان موجودتھے۔