ناندیڑ:یشونت کالج کے پرنسپل کے خلاف خاتون لکچرار کی چھیڑچھاڑ کی شکایت درج

1,141

ناندیڑ:27 جولائی۔( ورق تازہ نیوز) ناندیڑ ضلع کے معروف تعلیمی ادارہ یشونت کالج میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں پرنسپل نے خاتون لکچرار سے جسمانی خواہش پوری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔یشونت کالج ناندیڑ ضلع کا ایک مشہور تعلیمی ادارہ ہے۔ اس کالج کا تعلیمی ادارہ شاردا بھون ایجوکیشن سوسائٹی ہے۔

اس کالج کی ایک 49 سالہ لکچرار کی طرف سے دی گئی شکایت کے مطابق کالج کے پرنسپل ڈاکٹر گنیش چندر شندے نے اس کے ساتھ اس وقت چھیڑ چھاڑ کی جب وہ کالج کے شعبہ تعلیم میں کام کر رہی تھی اور انکے دائیں کو ہاتھ پکڑ کر جسمانی خواہش پوری کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ یہ سب کچھ 25 جولائی کو دوپہر 1 بجے کالج کے ایک شعبہ لیجنگویج میں ہوا۔

یشونت کالج کے احاطہ اورہر جگہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔خاتون لکچرارکی طرف سے دی گئی شکایت کی بنیاد پر، شیواجی نگر پولیس نے 26 جولائی کی رات 10 بجے اسٹیشن ڈائری انٹری نمبر 23 کے تحت تعزیرات ہند کی دفعہ 354(a) مقدمہ نمبر 282/2022 کے تحت جرم درج کیا۔ اس معاملے کی تفتیش پولیس انسپکٹر کاشیکر کی رہنمائی میں پولیس سب انسپکٹر ملند سون کامبلے کو سونپی کی گئی ہے۔