ناندیڑ:17 جولائی۔( ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہر کے اتوارہ پولس اسٹیشن حدود کے گنگانگر میں 15جون 2021ءکو روہیت وینکٹ عمر 21سال سے دن دہاڑے 56ہزارروپے لو ٹ لیے گئے تھے ۔ا س وقت لٹیروں نے ہوائی فائرننگ کرکے دہشت پھیلانے کی کوشش بھی کی تھی ۔پولس نے اسکے بعد علاقہ کے مختلف سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ شروع کردی ۔

اتوارہ کے ڈی واے ایس پی ڈاکٹرسدیشور دھمال ‘پی آئی صاحب راونرواڑے کی رہنمائی میں ایل سی بی دستہ کے پی ایس آئی گنیش گوٹکے ‘ پولس عملدار وکرم واکڑے ‘ گنگادھر جادھو‘ حبیب چاوس‘ دھیرج کوملوار ‘شیخ ستار اور سمیر احمد نے تفتیش کرتے ہوئے گزشتہ روز سید اکبر عرف شیروسید ساکن اسلام پورہ اور اسکے ساتھی سید اعظم سیدلاال کوگرفتار کرلیا ۔

ان دونوں کے علاوہ دیگر دو افراد نے مل کر کئی جرائم کو انجام دیا ہے ۔اس طرح کااقبالی بیان انھوں نے پولس کودیاہے۔کوویڈ19 کی وجہہ سے ان عادی مجرمین کو جیل سے ضمانت ملی تھی جس کے بعد انھوں نے لوٹ اور دیگرجرائم کی وارداتوں کوانجام دیا ہے ۔اس شاندار کارکردگی پر ایس پی پرمود کمارشیوالے ‘ایڈٰشنل ایس پی نلیش مورے نے اتوارہ پولس اسٹیشن کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔