ناندیڑ:ہنگولی گیٹ بریج کے نیچے نامعلوم نعش دستیاب

499

ناندیڑ:4 جون ( ورقِ تازہ نیوز) آج صبح ساڑھے دس بجے کے قریب ہنگولی گیٹ اوور بریج کے نیچے ایک 50 سالہ نامعلوم شخص کی نعش دکھائی دی۔ ہوٹل مالک سریش جیون رائو ناگیشور نے آج صبح وزیر آباد پولیس اسٹیشن کو 112 نمبر پر کال کرتے ہوئے اطلاع دی کہ اُن کے ہوٹل کے روبرو ایک نامعلوم شخص مردہ حالت میں دکھائی دے رہا ہے۔

اس سلسلے میں پولیس نے اتفاقی موت کا معاملہ درج کیا ہے۔ اس کی تحقیقات پولیس عملدار ڈی ایس کیندرے کررہے ہیں۔ وزیر آباد پولیس نے مذکورہ نعش کی شناخت کے لیے درج ذیل معلومات فراہم کی ہے۔ متوفی شخص کی عمر 50 سال ہے۔ اُس کا رنگ سانولہ ہے۔

آنکھوں کی پلکیں اور بھنویںکالے اور سفید ہیں۔ داڑھی لمبی و سفید ہے۔ قد پانچ فٹ ہے۔ متوفی شخص کے بدن پر سفید رنگ کا شرٹ ہے اور کریم رنگ کی پینٹ ہے۔ ڈی ایس کیندرے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ شخص کے تعلق سے کسی کو کوئی معلومات ہو تو وہ فوری طور پر وزیر آباد پولیس اسٹیشن کے فون نمبر 02462-236500 پر یا ڈی ایس کیندرے کے موبائل نمبر 9970381047 پر رابطہ کرتے ہوئے اس کی اطلاع دیں۔