ناندیڑ:ہرویندرسنگھ عرف رِندا کے دو قریبی ساتھی گرفتار
ناندیڑ:23مئی (ورق تازہ نیوز) دو افراد، جو ملزم ہرویندر سنگھ عرف رندا کے قریبی ہیں، جو ناندیڑ اور پنجاب میں پولیس کو مطلوب ہیں، اور جو منشیات کے الزام میں پنجاب کی جیل میں آرام کر رہے ہیں، کو ناندیڑ کی لوکل کرائم برانچ نے 2019 کے ایک کیس میں گرفتار کیا ۔ اور عدالت میں پیش کیا گیا۔ا نھیں جج مدثرندیم نے26 مئی تک پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔
اندرجیت پال سنگھ پریتم سنگھ بھاٹیہ جن کا ناندیڑ شہر میں بافنا ٹی پوائنٹ کے قریب مکان ہے۔ 9 فروری 2019 کو شام 6 بجے انکے گھر کے پاس فائرئنگ ہوئی تھی ۔ خوش قسمتی سے گولی زمین پر لگی اور بھاٹیہ کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ جب یہ واقعہ رونما ہوا ان نے تاوان کا مطالبہ کیاگیا تھا۔
بتایا گیا کہ رندا نے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ معاملہ تعزیرات ہند کی دفعہ 277/2019 اور دیگر دفعات کے تحت اتوارا پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔ کیس کو تحقیقات کے لیے لوکل کرائم برانچ کو بھیج دیا گیا۔ لوکل کرائم برانچ نے پہلے اس معاملے میں تین لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ تینوں
فی الحال ضمانت پر باہر ہیں۔ناندیڑ لوکل کرائم برانچ کے انسپکٹر آف پولیس دوارکاداس چکھلیکر نے معاملے کی تفتیش کی جس میں معلوم ہواکہ جس وقت ناندیڑمیں بھاٹیہ پرفائرئنگ کی گئی اس میں پنجاب میں رہائش پذیر راج بیرسنگھ ناگرا اور دھرم پریت سوہتا کابھی ہاتھ ہے۔اس اطلاع کے بعد ناندیڑ کے ڈپٹی آئی جی نثارتنبولی ‘ ایس پی پرمود کمار شیوالے کی رہنمائی میں ایک ایڈیشنل ایس پی ‘چار پولس افسران اور دیگر ملازمین کی ٹیم کوپنجاب روانہ کیاگیا۔
اورعدالتی کاروائی مکمل ہونے کے بعد آج جرم کے تفتیشی افسر اسسٹنٹ انسپکٹر پانڈورنگ مانے نے راج بیر سنگھ سنتوک سنگھ ناگرا (29سال) ساکن ناتھ تعلقہ بٹالہ ضلع گورداس پور اور دھرم پریت عرف دھامے اجیت سنگھ سہوتا (27سال) ساکننورنگ، تعلقہ سیال ضلع فیروز پور کوگرفتار کرکے
ناندیڑ لایاگیا۔آج 23 مئی کو عدالت میں پولیس انسپکٹر دوارکاداس چکھلیکر، اسسٹنٹ انسپکٹر پانڈورنگ بھارتی پانڈورنگ مانے، سب انسپکٹر سچن سونونے، آشیش بورٹے کے ساتھ مقامی کرائم برانچ کے کئی پولیس ملازمین موجود تھے ۔ پولس نے اپنا موقف عدالت کے سامنے پیش کیا
اور تفتیش ومعلومات کےلئے ملزمین کو پولس کسٹڈی ریمانڈ میںدینے کامطالبہ کیا۔تمام دلایل سننے کے بعد جج مدثرندیم نے دونوں ملزمین کو 25 مئی تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیاہے۔