ناندیڑ:گینگسٹرنتین بیگھانیہ کی بہن جیوتی کومکوکاایکٹ میں ضمانت منظور

178

ناندیڑ:28اگست(ورق تازہ نیوز) مکوکا ایکٹ کے تحت جیل میں بند گینگسٹر نتن بیگھانیہ اور کیلاس بیگھانیہ کی بہن جیوتی بیگھانیہ کو ضمانت دی گئی۔ 22 جولائی 2021 کو وکی ٹھاکر نامی نوجوان کا اتوارہ پولیس اسٹیشن حدود کے گاڑی پورہ علاقہ میں قتل کردیا گیا تھا۔

اس وقت حملہ آوروں نے مسلمان بھائیوں کی طرح کی سروں پر ٹوپیاں پہنی تھی کیونکہ اگلے دن بعد عید تھی۔ لیکن پولیس نے دو گھنٹے کے اندر اس جرم کی حقیقت کا انکشاف کیا اور کچھ لوگوں کو حراست میں لے لیا۔ اس کے بعد تقریباً 12 افراد کو اس جرم میں ملزم بنایا گیا اور ان کے خلاف مکوکا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کی گئی۔ اس میں گینگسٹر نتن بیگھانیہ اور کیلاس بیگھانیہ کی بہن جیوتی بیگھانیہ کا نام بھی ہے۔یہ تمام ملزمان عدالتی تحویل میں تھے یعنی مکوکا ایکٹ کے تحت کارروائی کی منظوری کے بعد جیل میں تھے۔ یہ مقدمہ نمبر 176/2021 تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

وکیل شیوراج پاٹل نے جیوتی بیگھانیہ کا دفاع کرتے ہوئے عدالت میں عرض کیا کہ جب قتل ہوا جیوتی بیگھانیہ جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھی۔ جیوتی بیگھانیہ کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے اور اسے صرف اس لیے گرفتار کیا گیا کہ وہ نتن بیگھانیہ کی بہن ہیں۔ ایسی صورت حال میں اس کے خلاف مکوکا کے تحت کوئی کارروائی نہیں ہو سکتی۔ اس دلیل کے بعد عدالت نے جیوتی کوو ضمانت دے دی ہے۔