ناندیڑ:گھریلو بات پربیٹے نے باپ کوقتل کیا

940

ناندیڑ:30ستمبر۔ (ورق تازہ نیوز)بیٹے نے رات کے کھانے کے بعد پلیٹ نہ اٹھانے پر بہو کےساتھ سسرکے ہوئے جھگڑے کے بعد اپنے ہی والد کابے رحمی سے قتل کردیا۔ بلولی تعلقہ کے کاسرالی میں کل رات یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

بلولی پولیس نے اس معاملے میں ملزم لڑکے کو گرفتار کر لیا ہے۔کاسرالی سے تعلق رکھنے والے لالو پیراجی انگلے نے کل رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے اپنی رہائش گاہ میں کھانا کھایا۔ کھانے کے بعد بہو نے فوراً پلیٹ نہیں اٹھائی۔ اسی بات پر جھگڑا ہوگیا اور بیٹے پرکاش لالو انگلے نے گھر میں موجود کلہاڑی سے اپنے والد کی بائیں ٹانگ اور دوسری جگہوں پر وار کیا۔

جس میں لالو پیراجی انگلے کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی بلولی پولس اسٹیشن کے پی آئی . ڈوئی پھوڑے ‘اے پی۔ آئی کیندرا، کرن کانسے، بٹ جمعدار گووند شندے، بلولی بٹ کے مدموار وغیرہ موقع پر پہنچ کر زخمی کو علاج کے لیے بلولی بھیج دیا اور جائے وقوعہ کا پنچنامہ کرنے کے بعد لالو کامبلے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بلولی کے دیہی اسپتال بھیج دیا گیا۔ اس معاملے میں متوفی کی بیوی پاروتی لالو انگلے عمر 55 سال کی شکایت پر بلولی پولس نے دفعہ 302 کے تحت بیٹے پرکاش لالو انگلے کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ ملزم بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ مذکورہ واقعہ کی مزید تفتیش پولس انسپکٹر رام داس کیندرے کر رہے ہیں۔