ناندیڑ:گھریلوتنازعہ پرنائب تحصیلدار پر جان لیواحملہ
ناندیڑ:23 ۔جنوری (ورق تاز ہ نیوز)گھریلو تنازعہ پر نائب تحصیلدار پر جان لیواحملے کا واقعہ آج رونما ہوا ۔ اس حملہ میں وہ خوش قسمتی سے بچ گئی ہیں۔ اس معاملے میںانکے رشتہ دار بھاﺅجی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاعمل جاری ہے۔سرکاری افسران پرگھریلوتنازعات کے باعث حملے بڑھ گئے ہیں۔حال ہی بیڑضلع کے کیج تعلقہ میںبھی نائب تحصیلدار پر رشتہ دارنے زندہ جلانے کی کوشش کی تھی۔
یہ واقعہ تازہ تھا کہ ناندیڑضلع کے بھوکرتعلقہ کے تحصیل دفتر میں نائب تحصیلدار ریکھاچامنار کو سپلائی محکمہ میں تقرری دی گئی ہے ۔آج 23 جنوری کوصبح دس بجے وہ حسب معمول دیشپانڈے کالونی میںواقع انکی رہائش گاہ سے دفتر کےلئے روانہ ہونے کی تیاری کررہی تھی کہ اچانک انکی بہن کاشوہر بالاجی نارائن ہاکے گرام سیوک کارلہ ‘ تعلقہ حدگاوں ‘حال مقیم شری کرشنا نگر بھوکر وہاں ہاتھ میں کوئتالے کر پہنچ گیا ۔کچھ سمجھنے سے قبل چامنار پر اس نے حملہ کردیا
جس میں خودقسمتی سے نائب تحصیلدار بچ گئیں۔ایسی اطلاع ہے کہ بالاجی نارائن ہاکے کی اسکی بیوی کے ساتھ ازدواجی زندگی ٹھیک نہیں چل رہی ہے اور بیوی کو جائیدادکاحصہ لینے کیلئے دباو ڈال رہاتھا۔اس واقعہ کے بعد پولس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ۔ ملزم کے خلا ف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کاعمل جاری ہے۔ ہیڈکانسٹیبل سنجے پانڈھرے مزید تفتیش کررہے ہیں۔