ناندیڑ:گوردھن گھاٹ روڈترنگا چوک میں واقع ”خوبصورت “ دکان میں آتشزدگی : ویڈیو دیکھیں

1,250

ناندیڑ:29ستمبر: (ورق تازہ نیو ز) شہر کے علاقہ وزیر آباد کے عقب میں ترنگا چوک کے پاس آج جمعرات کی دوپہر لیڈیز کپڑے کی دکان ” خوبصورت“ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جارہاہے کہ د±کان کے جنریٹر میں آگ لگی نے سارے د کان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جے سی بی کی مدد سے دکان کا سامنے کا حصہ توڑکر آگ پر قابو پایا گیا۔شہر کے گووردھن گھاٹ پل کی طرف جانے والی سڑک پر ترنگا چوک پر خوبصورت نامی خواتین کی کپڑے کی دکان ہے۔تین منزلہ عمارت پر مشتمل اس د کان کے گراو نڈ فلور میں بجلی کیلئے جنریٹر رکھا ہواتھا۔ دوپہر ایک بجے کے قریب اس جنریٹر میں اچانک آگ لگ گئی، اس وقت کسی توجہ اس جانب نہیں گئی۔ جس کی وجہ سے آگ پھیل گئی اور دوبجے کے قریب شارٹ سرکٹ ہوگیااور آگ کپڑے کی د کان تک پہنچ گئی۔

.

اس کے ساتھ ہی د کاندار اور گاہک فوری د±کان سے باہر نکل آئے۔ کچھ ہی دیر میں د کان میں موجود کپڑوں کو آگ لگ گئی اور پھر آگ نے شدت اختیار کر گئی جس کے باعث بڑے پیمانے پر سیاہ دھواں پھیل گیاتھا۔ اس دوران کسی نے اس کی اطلاع محکمہ فائر کو دی۔ جس کے بعد فائر آفیسر رئیس پاشاہ اپنے ماتحتوں اور دوگاڑیوں کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ لیکن دھویں کی وجہ سے آگ بجھانے میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی تھیں۔

آخر کار جے سی بی کی مدد سے دکان کے اگلے حصے کو توڑ کر آگ بجھائی جانے لگی۔اس آگ کے باعث لاکھوں روپئے کے نقصان کااندازہ ہے۔ یہ واقعہ انتہائی مصروف علاقے میں پیش آنے سے شہریوں اور تاجروں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیاتھا، بطور احتیاط آس پاس کے د±کانداروں نے اپنی دکانیں فوری بند کرتے ہوئے باہر نکل گئے تھے۔