ناندیڑ:گرو کُل اسکول کے دو طلباءکی تالاب میں ڈوب کر موت
ناندیڑ:17فروری۔(ورق تازہ نیوز)دھرم آباد شہرکے گرو کُل اسکول کے دو طلبہ کی تالاب میںڈوب کر موت ہوگئی۔یہ واقعہ آج دوپہر رونما ہوا ۔جس کے بعدسارے گاوں میں غم کی لہردوڑ گئی ۔دھرم آباد کے گروکُل اسکول کے جماعت نہم میں زیرتعلیم دو طلباءسائی چرن اور لکھن سدپا راچیواڑ اپنے دوستوں کے ہمراہ بالاپور گاوں کے قریب آج دوپہر بارہ بجے تالاب میںتیراکی کیلئے گئے تھے ۔لیکن پانی کی گہرائی زیادہ ہونے سے یہ دونوں طالب علم پانی میںڈوب گئے۔ اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی دھرم آباد پولس اسٹیشن کے پی آئی سوہن ماچھرے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور دونوں طلباءکی نعشوں کو تالاب سے نکالنے میں مدد کی ۔