ناندیڑگرودوارہ بورڈ انتخابات‘رویندرسنگھ بونگئی‘گرپریت مہاجن‘من پریت سنگھ کامیاب

ناندیڑ: 31ڈسمبر(ور ق تازہ نیوز)28ڈسمبر کو سچکھنڈ گورواڈر بورڈ کے تین ارکان کے انتخاب کیلئے رائے دہی عمل میں آئی تھی ۔اس چناو¿ میںرویندرسنگھ بونگئی، من پریت سنگھ کنجلی والا اورگرپریت سنگھ مہاجن ترجیحی طور پر منتخب ہوئے ہیں۔ان منتخب ہوئے. تینوں کو ضلع کلکٹر کے ذریعہ رکنیت کا سرٹیفکیٹ دیا گیا ۔ گرودوارہ بورڈ کے انتخابات کی رائے شماری 30ڈسمبر کو بچت بھون میں ہوئی ۔ جس میں کُل 27ہزار169 ووٹرس نے اپنے حق رائے دہی کااستعمال کیاتھا ۔تین ارکان کے انتخاب کیلئے 26امیدوار میدان میںتھے ۔منتخب ہونے والے رویندر سنگھ بونگئی نے سب سے زیادہ، 4 ہزار 478 وو ٹ حاصل کئے ۔ اسکے بعد من پریت سنگھ کنجی والے کو4ہزار،246 ووٹ حاصل کیے. تیسرے منتخبہ رکن گرومیت سنگھ مہاجن کو 3ہزار،737 ووٹ ملے ہیں ۔ ترجیحات نے ان تین ارکان کو منتخب کیا ہے.

Leave a comment