ناندیڑ:14 جنوری۔ (ورق تازہ نیوز)شہر کے حساس گاڑی پورہ میں گزشتہ ماہ ناخوشگوار واقعہ رونما ہواتھاجس میں سنگباری بھی ہوئی تھی اور کئی افراد کی گرفتاریاں عمل میں آئی تھی ۔

لیکن آئندہ دنوں میں یہاں کوئی ایساواقعہ رونما نہ ہوا سلئے یہاں پر مستقل پولس چوکی کے قیا م کامطالبہ زور پکڑتا جارہا تھا

جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے گزشتہ دنوں گاڑی پورہ کادورہ کرکے کس مقام پر چوکی قائم کی جائے اس کاجائزہ لیاتھا۔

دریں اثناء ریاست کے وزیر تعمیرات عامہ وناندیڑ کے رابطہ وزیر اشوک راو چوہان نے پولس کے قیام اور کس مقام پرقائم کی جائے اوربجلی سپلائی کےلئے کتنے ڈی پی نصب کئے جائیں ان تمام کاموں کاتفصیلی جائزہ لیا۔

دو دن قبل نیوجن بھون میں منعقدہ اجلاس میں گاڑی پورہ سنگباری کامعاملہ اٹھایا گیا تھا ۔ جس کے بعد اشوک راو نے تمام حالات کاجائزہ لیا ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں