!-- Auto Size ads-1 -->

ناندیڑ:9ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز) 7 دسمبر کی رات پیش آئے واقعہ میں ایک اور معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اس جرم میںاقدام قتل کی کوشش کامقدمہ در ج کیاگیا ہے ۔ مقدمے میں 24 ملزمان کے نام بھی ہیں۔ ان میں سے دو کواتوارہ پولس نے گرفتار کر لیا ہے۔جبکہ دیگر کی گرفتاری کاسلسلہ جاری ہے

8 دسمبر کو عزیز خان فیض اللہ خان (عمر44)ساکن گاڑی پورہ ناندیڑ نے اتوارہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ رات تقریباً 10 بجے جب وہ کام کے بعد سے گھر جارہے تھے حبیب ٹاکیز کے قریب مجھ پر حملہ کیا گیا۔

اسی لمحے 70 سے 80 آدمیوں کے ہجوم نے پتھروں، اینٹوں، تلواروں اور چاقوں سے مجھ پر حملہ کیا۔

عزیز خان نے اپنی شکایت میں منگیش رمیش راو پورندرے، سنیل سنگھ پرمار، آکاش ٹھاکر، پریم پردیشی، ارجن پردیشی، دنیش پردیشی، دیپک ٹھاکر، اجے سنگھ ٹھاکر، سنت سنگھ ٹھاکر، شیوا ٹھاکر، شیوا ٹھاکر کا بھائی، لکھن کچوا، کنال، دیپو ٹھاکر‘ راجہ کوکڑے، گرمیت سنگھ، برجور ٹھاکر، کرن، چندن، گوپال، گووند، شبھم، گردھر ٹھاکر اور بلدیپ کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔

اسکے علاوہ دیگر 70افراد بھی شامل ہیں۔عزیزخان کو اس دن زخمی ہونے کے بعد دیگلور ناکہ کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیاتھا۔ فی الحال وہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہیں۔