ناندیڑ:گاڑی پورہ معاملے میں تمام ملزمین کی ضمانت منظور

0 20

ناندیڑ:28 ڈسمبر۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑشہر کے گاڑی پورہ میں 8 ڈسمبر 2021ءکو دو فرقوں میں معمولی بات پر بحث و تکرار ہوئی تھی جس کے بعد چھوٹی درگاہ کے قریب دونوں میںزبردست سنگباری ہوئی تھی۔ اس معاملے میں پولس نے پندرہ نوجوانوں کوگرفتار کیا تھا۔

اس واقعہ کے بعد سے گرفتار نوجوان جیلوں میں بند تھے۔ اس کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران کی کوششوں سے ان افراد کی ضمانت پر رہائی کیلئے وکلاء کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس میں ایڈوکیٹ اریب الدین ‘ ایڈوکیٹ پرلکر ‘ ایڈوکیٹ تہور خان و دیگر شامل تھے۔

آج تقریبا بیس دنوں کے بعددونوں فریقین کے تمام نوجوانوں کی ضمانتیں منظور ہوگئی ہیں۔ ایڈوکیٹ اریب الدین نے بتایا کہ جج نے دونوں ہی فریقین کی جانب سے درخواست ضمانت داخل ہونے کے بعد آج انھیں 25 ہزار روپے کے ذاتی مچلکہ پر ضمانت پر رہاکرنے کاحکم دیا ۔

دونوں جانب کے ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307 ودیگر کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولس نے تیرہ مسلم نوجوانوں کوگرفتار کیاتھا جبکہ دوسرے فریق کے صرف دو نوجوان ہی گرفتار ہوئے تھے۔

اتوارہ پولس نے دو مختلف ایف آئی آر درج کرتے ہوے 48 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ آج نوجوانوں کی ضمانت پر رہائی کے بعد والدین و دوست احباب نے اطمینان کی سانس لی ہے۔