ناندیڑ:27جنوری۔(ورق تازہ نیوز)شہر میں 21 دسمبر کو وزیرآباد علاقے سے ایک گاڑی اورنقد 30 لاکھ روپے چوری ہوگئے تھے۔ اس معاملے میں ناندیڑ ضلع ایس پی سنجے جادھو نے موثر نمائندگی کرتے ہوئے ایک ملزم کو کل 26 جنوری کو مدھیہ پردیش سے گرفتار کرلیاگیا۔آج سہ پہرایس پی آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ایس پی جادھو نے بتایا کہ ناندیڑضلع کے کنٹور میں جئے امبیکا جیننگ کو مدھیہ پردیش کے جین برادرس چلارہے تھے ۔انکے پاس مدھیہ پردیش کاستیش پالیوال مینجر کی حیثیت سے کام کررہاتھا۔ اسکے پاس راجندر بنسی لال یادو نام کا نوجوان گاڑی چلاتا تھا۔
جیننگ کے بینک کے لین دین کام ناندیڑ سے چلایا جاتا تھا۔ 21 دسمبر 2018 کو ان کی کار نمبرMH 29-BT- 9957 لے کر ڈرائیور راجندر بنسی لال اور ستیش پالی وال ناندیڑ آئے تھے ۔شہر کے وزیر آباد علاقے میں واقع بینک آف بڑودہ سے اُس نے نق رقم نکالی اوریہ گاڑی وزیر آباد کے تروڑیکر منگل کاریالیہ کے سامنے سڑک پر وزیر آباد پولس اسٹیشن کی سمت جاتے وقت اچانک غائب ہوگئی ۔اُس کاکہنا ہے کہ کسی پولس والے نے گاڑی کو روک دیاتھا اسلئے وہ نیچے اترگیاجس کے بعد گاڑی میں پولس والا بیٹھ گیااورگاڑی لے کرچلاگیا۔اس کے بعد جے امبیکا کے ڈائریکٹر جین کی شکایت پر وزیر آبادپولس ا سٹیشن میں ستیش پالیوال اور ڈرائیور یادو کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ اس معاملے کی تفتیش پی ایس آئی پٹھارے کررہے تھے لیکن تفتیش میں کوئی پیش رفت نہ ہونے پر ایس پی سنجے جادھو نے خود توجہ دی اور انہیں اطلاع ملی کہ گاڑی کا ڈرائیور یادومدھیہ پردیش میں روپوش ہے۔جسکے بعدانہوں نے ایک ٹیم کو ناندیڑ سے مدھیہ پردیش کے لیے روانہ کیا اور کل یوم جمہوریہ کے موقع پر ایم پی پولیس کی مدد سے 36 ملزم یادو کوحراست میں لے کراسکی تحویل سے چوری کی نقدرقم بھی برآمد کرلی گئی ہے ۔