ناندیڑ:گائے کے نسل کے جانوروں کی گاڑی ضبط
بھوکر:21مئی ( ورقِ تازہ نیوز) گائے کی نسل کے جانور گاڑی میں ڈال کر ذبیحہ کے لیے لے جانے کے الزام میں ایک ٹاٹا ایس کے ڈرائیور کے علاوہ دو افراد کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ پولیس کی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ یہ جانور ذبیحہ کے لیے لے جائے جارہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق عمری تعلقہ کے میگھالی موضع میں ہیلت سینٹر کے سامنے 20 مئی کی شام ایک ٹاٹا ایس گاڑی مشتبہ طور پر تیز رفتاری سے جارہی تھی۔
اس گاڑی کی پیچھا کرتے ہوئے ٹاٹا ایس ( نمبر MH12-SX-3905) کو روک کر پوچھ تاچھ کی گئی تو شروع میں گاڑی ڈرائیور راجو ناگناتھ آنپواڑ ( ساکن ماسٹرکالونی، عمری) نے گول مول جواب دیا۔ اسی طرح اس کا معاون محمد حسین قریشی ( ساکن عمری) نے بھی معلومات دینے سے انکار کردیا۔ اس موقع پر وشووا ہندو پریشد کے کارکنان اور پولیس نے اس گاڑی کی تلاشی لینی شروع کردی۔
تب اس گاڑی میں ایک بڑی گائے اور اس کی نسل کے جانور دکھائی دیئے۔ گاڑی میں جگہ کم ہونے کے باوجود کافی زیادہ جانور رکھے گئے تھے۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ جانور ذبیحہ کے لیے لے جائے جارہے تھے۔ پولیس تفتیش کے دوران ملزمین نے ابتداءمیں مبینہ طور پر ٹال مٹول جواب دیا، تاہم پولیس نے اپنے مخصوص انداز میں پوچھ تاچھ کی گئی ملزمین نے صحیح معلومات فراہم کردی۔
اس معاملہ میں دو ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات پولیس انسپکٹر نانا صاحب اُبالے کی رہنمائی میں ارک دیوکامبلے کررہے ہیں۔