ناندیڑکے کانگریس کارکن کوکلوارقاتلانہ حملہ معاملے میں آٹھ ملزمین کے خلاف مکوکاعدالت میں چارج شیٹ داخل

ناندیڑ:29فروری۔(ورق تازہ نیوز)کانگریس کارکن گوئند کوکلوار پر ہوئے جان لیو احملہ کے معاملے میں ایک پولس انسپکٹر سمیت آٹھ افراد پر مکوکا قانون کے تحت چارج شیٹ دائر کرنے کی اجازت ایڈٰشنل ڈائریکٹر جنرل نے دی جس کے بعد انکے خلاف چارج شیٹ اورنگ آباد کی مکوکا عدالت میں داخل کی گئی ہے ۔17اگست 2019 کو شام چھ بجے وینکرکالونی میں کانگریس کارپوریٹر ناگیش کوکلوار کے والد گوئند کوکلوارپرفائرئنگ کی گئی تھی جس میںخوش قسمتی سے وہ زندہ بچ گئے تھے ۔

اس معاملے میں پولس نے آٹھ افراد کوگرفتار کیاتھا ۔اصل میں یہ قاتلانہ حملہ ہرویندرسنگھ عرف رندا کے ساتھ مل کر انجام دیاگیاتھا۔اس معاملے میں پولس نے عادی مجرمین کو بھی گرفتار کیاا ورکانگریس کارکن بھنڈاری اور پولس انسپکٹر دِگھورے کو بھی گرفتار کیاگیا ۔تمام ملزمین کے خلاف مکوکا ایکٹ کااضافہ کیاگیا۔

ان ملزمین میںگروچرن سنگھ عرف لکی ‘سید نجم الدین عرف گڈو سید منیر الدین ‘ بجرنگ عرف یودھا بھیم راو نرواڑے ‘ راجو دیوراو ر راوت ‘سبھاش موہن پوار ‘کانگریس کے لیڈران کے ہمراہ قریبی تعلق رکھنے والے وریندرعرف ستیش سوپان راو عرف بھنڈاری ‘اور ناندیڑ و منگرول پیر ضلع واشیم میں پی آئی ونود دیالو دگھورے شامل ہیں ۔ پہلے پولس کسٹڈی اور عدالتی تحویل تک سفر کرتے ہوئے ان ساتوں کو ہرسول اورنگ آباد کے جیل میں رکھاگیا ہے ۔ آج 29فروری اورنگ آباد مکوکاعدالت میں ا ن آٹھ افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی ۔