ناندیڑکے نئے ضلع کلکٹر ڈاکٹرویپن نے عہدہ کاجائزہ لیا
ناندیڑ:18فروری۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ کے نئے ضلع کلکٹر ڈاکٹر ویپن ایٹنکر نے گزشتہ صبح اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ سابقہ کلکٹر ارون ڈونگرے کو بذریعہ طیارہ ممبئی روانہ ہونا تھا اسلئے ڈاکٹر ویپن نے انکی رہائش گاہ پہنچ کر اُن سے ملاقات کی اور ضلع کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اسکے بعد صبح دس بجے کلکٹر آفس پہنچ کر اپنے عہدہ کاچارج سنبھال لیا ۔ ڈاکٹر ایٹنکر 2014ء آئی اے ایس بیچ کے فارغ التحصیل ہے ۔
مرکزی پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں انھوں نے ریاست میں اول پوزشن حاصل کی تھی ۔وہ چندر پورضلع کے متوطن ہے اور ناگپور کے اندرا گاندھی سرکاری میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی تعلیم مکمل کی ۔ اورنگ آباد اور بھامرگڑھ میں اپنی تربیت مکمل کرنے کے بعد گزشتہ ڈھائی سالوں سے لاتور کے ضلع پریشد کے سی ای او کے عہدہ پرفائز تھے۔
ناندیڑ کے ضلع کلکٹر ارون ڈونگرے کا شیرڈی کے سائی باباادارہ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے عہدہ پرتبادلہ ہوا ہے اسلئے پیر کے دن ڈاکٹر ایٹنکر کواپنے عہدہ کا چارج سپرد کردیا ۔
ناندیڑ کے کلکٹر کاعہدہ قبول کرنے کے اندرون ایک گھنٹہ آفس کے افسران و ملازمین نے انکا خیر مقدم کیااسکے فوری بعد اپنا دفتری کام شروع کردیا ۔
ناندیڑ ضلع کے سب سے آخری تعلقہ کنوٹ کادورہ کیااس دوران حدگاوں تعلقہ کے موضع اُنچاڑا میںریت کے تسکروں کے تنازعہ میں فو ت ہوئے شخص کے بارے میں محصول انتظامیہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیااسکے بعد ماہور میں رینوکادیوی کے درشن کئے ۔